Categories: تعلیم

سی بی ایس ای کی بارہویں کے بورڈ امتحانات منسوخ

بارہویں کے نتائج واضح طور پر طے شدہ معروضی طریقہ کار کے مطابق ایک مقررہ وقت کے اندر تیار کئے جائیں گے،طلباکی صحت و تحفظ انتہائی اہم، لہٰذا اس معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں: وزیراعظم

وزیر اعظم نے سی بی ایس ای کی بارہویں کے بورڈ امتحانات سے متعلق ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ اہلکاروں نے اب تک ہوئی وسیع اور جامع مشاورت، ریاستی حکومتوں سمیت سبھی حصص داروں سے موصولہ آرا پر مشتمل ایک تفصیلی پرزنٹیشن دیا۔کووڈ-19 کے سبب غیریقینی حالات اور متعدد حصص داروں سے حاصل فیڈ بیک کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ بارہویں کے بورڈ امتحانات اس سال منعقد نہیں کئے جائیں گے۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سی بی ایس ای واضح طور پر طے شدہ معروضی طریقۂ  کار کے مطابق ایک مقررہ وقت کے اندر بارہویں کے طلباءکے نتائج تیار کرنے کے لئے اقدامات کرے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سی بی ایس ای کے بارہویں کے امتحانات کے بارے میں فیصلہ طلباءکے مفاد میں کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کووڈ-19 کی وجہ سے اکیڈمک کلینڈر پر اثر پڑا ہے اور بورڈ امتحانات کے معاملےکو لے کر طلبائ، والدین اور اساتذہ کے اندر جو شدید بے چینی ہے اس کا خاتمہ ہونا چاہئے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک بھر میں کووڈ کی صورت حال ایک ڈائنیمک صورت حال ہے۔ اگرچہ ملک میں کووڈ کے معاملات کم ہورہے ہیں اور کچھ ریاستیں مؤثر مائیکرو- کانٹیمنٹ کے توسط سے صورت حال کو قابو میں کررہی ہیں، تاہم کچھ ریاستوں نے ابھی بھی لاک ڈاون کا متبادل اختیار کیا ہے۔ طلبا ، والدین اور اساتذہ فطری طور پر اس صورت حال میں طلباکی صحت کے تعلق سے خوف زدہ ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایسی کشیدہ صورت حال میں طلباکو امتحانات میں شرکت کے لیے مجبور نہیں کیا جانا چاہیے۔

وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ طلباکی صحت اور ان کا تحفظ انتہائی اہم ہے اور اس معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں امتحانات ہمارے نوجوانوں کو خطرے میں ڈھکیلنے کا سبب نہیں بن سکتے۔وزیر اعظم نے کہا کہ سبھی حصص داروں کو طلباکے تئیں حساسیت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

وزیر اعظم نے اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ نتائج واضح طور پر طے شدہ معیار کے مطابق منصفانہ طریقے سے ایک مقررہ وقت کے اندر تیار کئے جائیں۔بڑے پیمانے پر ہوئی مشاورت کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ طلبادوست اس فیصلے پر بھارت کے طول و عرض میں سبھی حصص داروں کے ساتھ مشاورت کے بعد پہنچا گیا ہے۔ انھوں نے اس معاملے میں فیڈبیک دینے کے لئے سبھی ریاستوں کا شکریہ ادا کیا۔یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ گزشتہ برس کی طرح اگر کچھ طلباامتحان دینا چاہیں تو جب صورت حال سازگار ہو تو سی بی ایس ای کے ذریعہ انھیں ایسا متبادل دستیاب کرایا جائے۔

اس سے قبل وزیر اعظم نے 21 مئی 2021 کو ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی تھی، جس میں وزراءاور اہلکاروں نے شرکت کی تھی۔ اس کے بعد 23 مئی 2021 کو مرکزی وزیر دفاع کی صدارت میں ایک میٹنگ ہوئی تھی، جس میں ریاستوں کے وزرائے تعلیم نے شرکت کی تھی۔ میٹنگ میں سی بی ایس ای امتحانات کے انعقاد سے متعلق متعدد متبادل پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے فیڈبیک لئے گئے تھے۔آج کی میٹنگ میں امور داخلہ، دفاع، خزانہ، تجارت، اطلاعات و نشریات، پٹرولیم اور خواتین و اطفال بہبود کی وزارتوں کے مرکزی وزرااور وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری، کابینہ سکریٹری اور اسکولی تعلیم و اعلیٰ تعلیم کے محکموں کے سکریٹریوں اور دیگر اہلکاروں نے شرکت کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago