Urdu News

سی بی ایس ای کی 10 ویں 12 ویں کی ڈیٹ شیٹ 18 اکتوبر تک متوقع

سی بی ایس ای کی 10 ویں 12 ویں کی ڈیٹ شیٹ 18 اکتوبر تک متوقع

سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے جمعرات کے روزکہا کہ دسویں اور بارہویں کلاس کے پہلے سیشن کے بورڈ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ 18 اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔ بورڈ نے کہا کہ پہلے  اسکل مضامین کے امتحانات ہوں گے۔ اس کے بعد اہم مضامین کا امتحان ہوگا۔ بورڈ نے کہا ہے کہ تمام امتحانات آف لائن ہوں گے۔

پہلے سیشن کے امتحانات کے حوالے سے بورڈ نے کہا ہے کہ ہر امتحان 90 منٹ کا ہوگا۔ امتحان معروضی قسم کا ہوگا۔ ونٹر سیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے امتحان صبح 10.30 کی بجائے 11.30 بجے شروع ہوگا۔ تمام زمروں کے امیدواروں کے پڑھنے کا وقت 15 منٹ کے بجائے 20 منٹ ہوگا۔

پریکٹیکل امتحانات ٹرم امتحانات کے اختتام سے پہلے منعقد کیے جائیں گے۔ دسویں اور بارہویں جماعت کا حتمی نتیجہ دوسرے سیشن کے امتحان کے بعد اعلان کیا جائے گا۔

 قابل ذکر ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے، سی بی ایس ای اس بارامتحانات دو بار نومبر-دسمبر اور مارچ-اپریل میں منعقد کرے گا۔ اس سال سی بی ایس ای نے ہر سیشن میں  تقریباً 50 فیصد نصاب  کے ساتھ تعلیمی سیشن کو دو حصوں میں تقسیم کیا ہے۔ بورڈ نے جولائی میں کہا تھا، "ایساتعلیمی سیشن کے اختتام پر بورڈ کے ذریعہ دسویں اور بارہویں کے امتحانات کے انعقاد کے امکانات کو بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے“۔

Recommended