Urdu News

سی بی ایس ای دسویں کلاس کے بورڈ امتحان کا نتیجہ جاری کرے گا

@cbseindia29

سی بی ایس ای دسویں کلاس کے بورڈ امتحان کا نتیجہ جاری کرے گا

سی بی ایس ای اگلے مہینے کی 20 تاریخ کو 10ویں کلاس کے بورڈ امتحان کے نتیجوں کا اعلان کرے گا

سینٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن، سی بی ایس ای دسویں کلاس کے امتحان کے نتائج کا اعلان اگلے مہینے کی 20 تاریخ کو کرے گا۔ بورڈ نے پالیسی سےمتعلق ایک دستاویز جاری کی ہے جس میں اس بات کی تفصیل ہے کہ کس طرح اسکول طلبا کی کارکردگی کا تعین کریں گے اور انہیں نمبر دیں گے اور کس ترتیب کے ساتھ پروگرام پر عمل کریں گے۔

ایک سرکلر کے مطابق اسکولوں میں داخلی تجزےے کے 20نمبر پہلےکی طرح برقرار رہیں گے۔ بقیہ 80 نمبروں کے لیے اسکول طلبا کو اوسط کے اعتبار سے نمبردیں گے، جس میں 10 نمبر اُن کے Periodic ٹسٹ کے، 30 نمبر ششماہی امتحان کے اور 40 نمبر پری بورڈ امتحان کے ہوں گے۔اسکولوں کو اس کی تفصیل 5 جون تک پیش کرنی ہوگی اور اس کے بعد سی بی ایس ای 20 جون کو نتیجوں کا اعلان کرے گا۔

Recommended