Urdu News

مرکزی حکومت نے ٹی ای ٹی سرٹیفکیٹ کی میعاد 7 سال سے بڑھا کر تاعمر کردی : پوکھریال

@DrRPNishank

مرکزی حکومت نے ٹی ای ٹی سرٹیفکیٹ کی میعاد 7 سال سے بڑھا کر تاعمر کردی : پوکھریال

مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال ’نشنک‘ نے اعلان کیا کہ حکومت نے اساتذہ اہلیت ٹیسٹ (ٹی ای ٹی) کی اہلیت سرٹیفکیٹ کی میعاد 7 سال سے بڑھا کرتا عمر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پوکھریال نے کہا کہ تدریسی میدان میں کیریئر بنانے کے خواہش مند امیدواروں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے کی سمت میں یہ مثبت قدم ہوگا۔ 

مرکزی وزیر تعلیم پوکھریال نے جمعرات کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے 2011 سے سابقہ اثر سے اساتذہ اہلیت ٹیسٹ سرٹیفکیٹ کی میعاد کو 7 سال سے بڑھا کر تا عمر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزکے زیر انتظام ریاستوں اور متعلقہ ریاستی حکومتیں ان امیدواروں کو نئے ٹی ای ٹی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لئے ضروری کارروائی کریں گی جن کی 7 سال کی میعاد پہلے ہی ختم ہوچکی ہے۔

ٹیچر ایلی جیبلٹی ٹیسٹ کسی بھی شخص کے لئے اسکولوں میں استاد کی حیثیت سے تقرری کے لئے اہل ہونے کے لیے لازمی اہلیت میں سے ایک ہے۔ نیشنل کونسل فار ٹیچر ایجوکیشن (این سی ٹی ای) کے 11 فروری 2011 کی ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ ٹی ای ٹی ریاستی حکومتوں کے ذریعہ منعقدکی جائے گی اور ٹی ای ٹی سرٹیفکیٹ کی میعادٹی ای ٹی پاس ہونے کی تاریخ سے 7 سال ہوگی۔

Recommended