Urdu News

سی آئی ایس سی ای نے دسویں کے امتحانات منسوخ کیا

سی آئی ایس سی ای نے دسویں کے امتحانات منسوخ کیا

سی آئی ایس سی ای نے دسویں کے امتحانات منسوخ کیا

نئی دہلی ، 21اپریل (انڈیا نیرٹیو)

ملک بھر میں کووڈ۔ 19 کے معاملات میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر کونسلفار انڈین اسکول سرٹیفکیٹ ایگزامنیشن (سی آئی ایس سی ای) نےملحقہ اسکولوں میں دسویں (آئی سی ایس ای) بورڈ امتحانات منسوخ کردیئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بورڈ نے امتحان کو اختیاری رکھنے کے لئے 16 اپریل کو جاری کردہ اپنے نوٹیفکیشن کوواپس لے لیا ہے۔

سی آئی ایس سی ای کے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق ، اب کلاس 10 کے امتحانات نہیں کروائے جائیں گے۔ طلباکے نتائج کو'واضح اور منصفانہ معیار' کی بنیاد پر جلد اعلان کر دیا جائے گا۔

سی آئی ایس سی ای نے تمام متعلقہ اسکولوں کے سربراہان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دسویں جماعت کے طلبا کو گیارہویں جماعت میں داخلہ دینے کا عمل شروع کریں۔ اس کے ساتھ ہی اسکول کے طلبا کی آن لائن کلاسوں کے لئے جلد از جلد ٹائم ٹیبل تیار کریں۔ ان طلبا کے لئے آئی ایس سی 2023 کے نصاب کے مطابق نصاب کی تیاری کی جائے گی۔ 

اس کے ساتھ ہی سی آئی ایس سی ای نے واضح کیا ہے کہ کلاس 12 (آئی ایس سی) کے طلبا کا امتحان بعد میں آف لائن ذریعے سے منعقد کیاجائے گا جیسا کہ 16 اپریل کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے۔ ان امتحانات کی تاریخوں کا اعلان جون کے مہینے میں کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ سی آئی ایس سی ای دو بورڈوں کوملا کر بناہے۔ اس میں کلاس 10 کے امتحانات آئی سی ایس ای بورڈ اور 12 کلاس کے آئی ایس سی بورڈ کے تحت ہوتی ہیں۔دسویں کے امتحانات 4 مئی سے شروع ہونے تھے اور 7 جون تک چلنے تھے۔ اسی دوران بارہویں کے امتحانات 8 اپریل سے 18 جون تک ہونے تھے۔

Recommended