Categories: تعلیم

یونیورسٹی گریجویشن میں داخلہ کے لیے سی یو ای ٹی اسکور کو بنائیں بنیاد: یو جی سی

یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے اتوار کو ایک سرکلر کے ذریعے تمام مرکزی یونیورسٹیوں اور کالجوں کے وائس چانسلرز، ڈائریکٹر  اور پرنسپلوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے انڈرگریجویٹ سطح کے کورسز میں داخلے کے لیے کامن یونیورسٹی انٹری ٹیسٹ (سی یو ای ٹی) کو بنیاد بنائیں۔

یو جی سی کے صدر پروفیسر ایم جگدیش کمار نے آج کہا کہ ہم نے تمام یونیورسٹیوں اور کالجوں کے وائس چانسلرز، ڈائرکٹرس اور پرنسپل کو لکھا ہے کہ وہ اپنے یو جی پروگراموں میں داخلے کے لیے سی یو ای ٹی اسکور استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ  سی یو ای ٹی کے امتحان سے طلباء  کو مختلف یونیورسٹیوں کے داخلہ امتحانات میں شرکت کی پریشانی سے نجات دلانے میں مدد ملے گی۔

ریاستی یونیورسٹیوں کو لکھے گئے سرکلر میں یونیورسٹیوں اور کالجوں کے سربراہان کی توجہ 21 مارچ کو جاری کردہ پبلک نوٹس کی طرف مبذول کرائی گئی ہے۔ اس میں، کامن یونیورسٹی انٹرنس ٹیسٹ (CUET) کے ذریعہ تعلیمی سیشن 2022-23 سے UGCکی مالی اعانت سے چلنے والی ہندوستانی یونیورسٹیوں میں انڈرگریجویٹ پروگراموں میں داخلے کے لیے کہا گیا ہے۔ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) کے ذریعہ CUETکو ہندی اور انگریزی سمیت 13 زبانوں میں منعقد کرنے کا انتظام ہے۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ملک میں بہت سی ریاستی یونیورسٹیاں، ڈیمڈ یونیورسٹیاں، پرائیویٹ یونیورسٹیاں اور دیگر اعلیٰ تعلیمی ادارے (EL) بھی انڈر گریجویٹ پروگراموں میں داخلے یا داخلہ امتحانات کے انعقاد کے لیے 12ویں بورڈ کے نمبر استعمال کرتے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago