Urdu News

یو جی سی کی طرف سے سی یو ای ٹی۔یو جی میں رجسٹرڈ ہونے کے لیے ایک اور موقع

سی یو ای ٹی۔یو جی میں رجسٹرڈ ہونے کے لیے ایک اور موقع

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے امیدواروں کو یونیورسٹی کامن انٹرینس ٹیسٹ (یوجی)-2023 کے لیے درخواست دینے کا ایک اور موقع دیتے ہوئے کل (9 اپریل) سے درخواست کی ونڈو کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل درخواست دینے کی آخری تاریخ 30 مارچ کو ختم ہو گئی تھی۔ اب اسے 11 اپریل تک دوبارہ کھولا جائے گا۔

یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کے چیئرمین ایم جگدیش کمار نے ہفتہ کو ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، “بہت سے طلبا  کی درخواستوں کے بعد، ہم نے اتوار، پیر اور منگل کو سی یو ای ٹی۔یو جی کے لیے درخواست پورٹل کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ پورٹل منگل (11 اپریل 2023) کو رات 11.59 بجے بند کر دیا جائے گا۔ طلبا  سے درخواست ہے کہ مزید تفصیلات کے لیے https://cuet.samarth.ac.in ملاحظہ کریں۔

Recommended