نئی دہلی، 16 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)
نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے جمعہ کو سینٹرل یونیورسٹی کے داخلہ جاتی ٹیسٹ (سی یو ای ٹی) گریجویٹ کے نتائج کا اعلان کیا۔امتحان میں 19,865 امیدواروں نے 30 سبجیکٹ میں 100 پرسنٹائل حاصل کئے ہیں۔
آٹھ ہزار سے زائد امیدواروں نے سب سے زیادہ انگریزی مضمون میں 100 پرسنٹائل حاصل کیے ہیں
نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے تعلیمی سیشن 23-2022 کے لیے تمام مرکزی یونیورسٹیوں میں تمام انڈرگریجویٹ پروگراموں میں داخلے کے لیے سی یو ای ٹی- یو جی کا انعقاد کیا تھا۔ داخلہ امتحان 15 جولائی سے 30 اگست تک ملک بھر کے 259 شہروں اور ہندوستان سے باہر کے 10 شہروں میں تقریباً 490 امتحان مراکز پر منعقد کیا گیا تھا۔
امتحان کے لیے کل 14,90,293 امیدواروں نے رجسٹریشن کرایا تھا جن میں سے 9,68,201 نے امتحان میں شرکت کی۔ امتحان دینے والوں میں سے 5,38,965 مرد، 4,29,228 خواتین اور 8 تھرڈ جینڈر سے تھے۔
ان میں سے سب سے زیادہ 8,236 امیدواروں نے انگریزی مضمون میں 100 پرسنٹائل حاصل کیے ہیں۔ اس کے بعد 2,065 امیدواروں نے سیاسیات میں 100 پرسنٹائل حاصل کیے ہیں جب کہ 1,669 امیدواروں نے بزنس اسٹڈیز میں 100 پرسنٹائل حاصل کیے ہیں۔ اس کے علاوہ بایولوجی میں 1324، اکنامکس میں 1188 اور سائیکالوجی میں 1209 نے 100 پرسنٹائل حاصل کیے ہیں۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…