Categories: تعلیم

مانوکے شعبہ اسلامک اسٹڈیز میں ثقافتی پروگرام جوہر شناسی کا انعقاد

مانوکے شعبہ اسلامک اسٹڈیز میں ثقافتی پروگرام جوہر شناسی کا انعقاد

”انسان بہت سے کمالات اورخوبیوں کا خزانہ ہے،کیونکہ اللہ نے اسے احسن تقویم پر پیدا فرما کر اشرف المخلوقات کے منصب پر فائز کیا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنی خوبیوں کو تلاش کر کے انھیں پہچانیں اور ایسا ماحول بنائیں جس میں انھیں نکھارنے کا موقع ملے“۔

ان خیالات کا اظہار پروفیسر محمد فہیم اختر،صدر شعبہ اسلامک اسٹڈیز نے بزم طلبہ، شعبہ اسلامک اسٹڈیز، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی جانب سے منعقد پروگرام ”جوہر شناسی“ سے کیا۔ انھوں نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ”آج کا پروگرام مفید تھا، امید ہے کہ آئندہ بھی اس طرح کے پروگرام کا انعقاد کیا جاتا رہے گا، تاکہ طلبہ کے اندر پوشیدہ صلاحیتوں کو تلاش کر کے ان کو نکھارا جا سکے۔

واضح رہے کہ اسی ماہ نئے تعلیمی سال کے لئے بزم طلبہ کے مشیر ڈاکٹر شکیل احمد،اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ کی نگرانی میں بزم کے ذمہ داران کا انتخاب بھی عمل میں آیا تھا، تاکہ طلبہ منظم طور پر شعبہ میں تعلیم کے ساتھ تہذیبی وثقافتی پروگرام کرتے رہیں۔ جوہر شناسی کے نام سے بزم طلبہ کے اس پروگرام میں ایم اے سال اول ودوم کے تمام طلبہ نے نہایت شوق اور دلچسپی سے حصہ لیا اور مختلف النوع پروگرام غزل، نعت، منتخب اشعار، اقوال زرین، افسانے اور مختصرکہانیاں وغیرہ پیش کیں، جنہیں شعبہ کے تمام اساتذہ اور طلبہ نے پسند کیا اور طلبہ کے اصرار پر شعبہ کے دو اساتذہ محترمہ ذیشان سارہ اور ڈاکٹر عاطف عمران نے بھی بہت ہی عمدہ انداز میں استاد شعرا کے کلام سے محظوظ کیا۔

پروگرام کا آغاز عاشق الرحمن (ایم اے، سال اول) کی تلاوت کلام پاک سے ہوا اور نظامت کے فرائض ثناء اللہ رامپوری (ایم اے، سال دوم) نے ادا کئے۔ ایم اے، سال اول کے طالب علم عصمت اللہ وصی کے اظہار تشکر پر پروگرام کا اختتام ہوا۔ اس آن لائن پروگرام کے انعقاد کا نظم ایم اے، سال دوم کی طالبہ انعم محمدی شیخ نے انجام دیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago