دارالعلم انگلش میڈیم اسکول و اسلامک ایجوکیشن کی سالانہ ثقافتی تقریب(Annual Day Celebrations) کامیابی سے ہمکنار
الحمدللہ ثم الحمدللہ! ۸مارچ ۲۰۲۲ء بروز منگل کی شام 7 بجے سے دیر رات تک دارالعلم انگلش میڈیم اسکول کی سالانہ تقریب "عروج" عنوان سے باغبان جماعت خانہ، نور باغ، مالیگاؤں میں، شہر کی معروف علمی شخصیت، چئیرمین سٹیزن کیمپس، محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب کی صدارت میں منعقد ہوئی- جسکا افتتاح رمضان فیمس صاحب نے بذریعہ نقاب کشائی "عروج" کیا۔ صدر تقریب نے اپنے صدارتی خطاب میں دارالعلم کے چئیرمین محترم حذیفہ ہدائ صاحب، پرنسپال افراح ناز میم کے حوصلوں کی ستائش کی- اور شاندار سالانہ ثقافتی تقریب(Annual Day Celebrations) کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی- اسی طرح سے رمضان فیمس، خان انعام الرحمٰن، انجینئر شاہد محمود، عبدالعظیم فلاحی، ڈاکٹر آصف فیضی، اعظمی محمد یاسین، نعیم اقبال سر و اخلاق سر صاحبان نے بھی اپنے خیالات، احساسات اور جذبات کا برملا اظہار کیا۔ آپ تمام نے ہی چئیرمین دارالعلم حذیفہ ہدا، پرنسپال افراح ناز میم و جملہ اسٹاف ممبران کی ستائش کی- ساتھ ہی حوصلہ افزائی و نیک خواہشات پیش کی–
تقریب میں بطورِ مہمانان خصوصی ڈاکٹر جاوید انور، فیروز اعظمی، ڈاکٹر آصف سلیم، ڈاکٹر افتخار، مشیر سر، ، ڈاکٹر مبین نذیر، ابراہیم منا سائیکل، عبدالحسیب عثمانی سر، ڈاکٹر فیصل سلیمان، ایوب رحمانی، ریاض بھائی بمبئی پلاسٹک، فضل الرحمن سر، ڈاکٹر عبدالقدیر عثمانی، وسیم نوبل، آمین ساگر سر، ڈاکٹر جاوید، ڈاکٹر ساجد رمضان، مختار کھاٹک سر، محی الدین نیوز 18، اخلاق احمد نور فارمیسی، ضیاء الرحمٰن حکیم، حاجی انور باغبان صاحبان اور خواتین میں محترمہ پروفیسر شبانہ زوجہ ڈاکٹر سعید احمد فارانی، محترمہ سائرہ میم و تسنیم میم کے علاوہ بیشتر علمی ادبی طبی سماجی و سیاسی شخصیات اور دارالعلم (قلعہ و نور باغ برانچ) کے ننھے منے بچوں کے والدین و سرپرست حضرات موجود تھے۔ محمد رضا سر نے بذریعہ فون نیک خواہشات پیش کیں۔ ناظرین سے پورا باغبان جماعت خانہ پر تھا۔ اور طلباء و طالبات نے بھی ایک سے بڑھ کر ایک دینی و ملی، علمی و ادبی، سماجی، تہذیبی و ثقافتی پروگرام پیش کر کے ناظرین کو دم بخود کر دیا- طلبہ نے سماج و معاشرے کی وقت کی ضرورت، دعا، حمد، نعت، احادیث، خلفاء راشدین، بیٹی کی عظمت، والدین کا احترام، حجاب، اولڈ ایج ہوم (ڈرامہ)، استاد کا ادب و احترام، مایوسی کفر ہے، حب الوطنی جذبات، مراٹھی و عربی نظمیں، کعبۃ الله کی عظمت، ارتغرل غازی، بم بم بولے، ماما چہ گانوا لا، پیزا(ڈرامہ) رحم مادر میں دختر کشی، جۓہو، جیسے عنوانات پر اپنی زبردست پیش کش سے مجمع لوٹ لیا۔ تمام ہی طلبا و طالبات کو مہمانان و ناظرین کی جانب سے نقد انعامات اور اسکول کی جانب سے میمنٹو دے کرحوصلہ افزائی کی گئی۔
ہاجرہ میم کی تلاوت قرآن و ترجمہ سے تقریب کا آغاز ہوا اعلان صدارت، مہمانان کا تعارف رضوان ربانی نے جب کہ گلدستہ چئیرمین حذیفہ ہدائ صاحب نے پیش کیا- اسکول کا تعارف اغراض و مقاصد اور عزائم پرنسپال افراح ناز میم نے بیان کیا۔ آخیر میں ابراہیم منا سایئکل، پرنسپال افراح ناز میم، انچارج قلعہ برانچ صبا میم، انچارج نور باغ برانچ شعیب سر، ناظم تقریب رضوان ربانی سمیت متعدد فعال معلمات کی خدمت میں سرٹیفکیٹ و میمنٹو پیش کر کے خدمات کا اعتراف کیا گیا- رسم شکریہ پرنسپال افراح ناز میم نے ادا کیا۔ لگاتار چھ گھنٹے تسلسل سے پروگرام؛ کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ از اول تا آخیر نظامت کے فرائض رضوان ربانی سر نے بحسن و خوبی نبھاۓ- والینٹیرس نے بھی اپنی بہترین خدمات کے ذریعے پروگرام کے نظم و ضبط میں معاونت کی- اور بفضل رب العالمین پوری تقریب دلوں میں نقش کر گئی-