Urdu News

جامعہ اسلامیہ روناہی میں جشن دستار فضلیت،سماجی شخصیتوں نے دی مبارک باد

دستار فضیلت سے نوازے گئے علما ،دانشوروں اور سماجی شخصیتوں نے دی مبارک باد

دستار فضیلت سے نوازے گئے علما ،دانشوروں اور سماجی شخصیتوں نے دی مبارک باد

گزشتہ شب بروز سنیچر اترپردیش، ایودھیا ضلع کے روناہی قصبہ میں واقع ملک و ملت کی عظیم ترین دانشگاہوں میں شمار کیا جانے والا ادارہ ، جامعہ اسلامیہ کا سالانہ تقریب بنام جشن دستار فضیلت و افتا کا انعقاد ہوا ۔ تقریباً ٨٠ بچوں کے سروں پر مشائخین جماعت کے مبارک ہاتھوں سے علم و فضل کی دستار باندھی گئی ۔

انہیں میں ضلع گونڈہ ، کرنیل گنج سے تعلق رکھنے والے حافظ و مولانا حشمت علی کے صاحبزادے اسلامک اسپیکر مولانا رفعت علی خان صاحب کے بھی سر پر دستار فضیلت باندھی گئی ۔ دوستوں و احباب و سماجی شخصیتوں نے مبارک بادی دینے کے لیے روناہی مدرسہ پہنچے۔

اسلامک اسپیکر مولانا رفعت علی خان

کرنیل گنج اسمبلی حلقہ کے سابق امیدوار اور سماج وادی پارٹی کے مشہور و معروف نیتا جناب مسعود عالم خان، حاجی فیروز خان گبر سابق امیدوار حلقہ بیکاپور اسمبلی ، معروف شاعر انور رضا بلرام پوری ، مولانا فیاض احمد برکاتی مصباحی، شاہ خالد مصباحی، دلشاد احمد مصباحی ، مفتی وثیق احمد الفت نظامی ، مفتی جنید احمد ، عظمت خان ، اسلم خان مولانا اطہر جامعی، سعادت خان ، مقصود عالم جامعی سمیت بے شمار احباب و ادبی شخصیات شریکِ جشن رہیں۔

بارہ بجے دن میں خصوصی پروگرام بنام الوداعیہ و فاتحہ عزیز موصوف کی طرف سے منعقد کی گئی جس میں شاندار ناشتہ اور دوپہر کے کھانے کا انتظام کیاگیا ۔جس میں ادارہ کے جملہ اساتذہ و طلبا اور مینیجر قاری جلال الدین صاحب خصوصی طور سے شریک رہے اور سبھی نے مولانا موصوف کو مبارکبادی پیش کرکے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔

Recommended