Urdu News

کیرالا کے اردو اساتذہ کے وفد کا تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی اورمانو ماڈل اسکول فلک نما کا تعلیمی دورہ

کیرالا کے اردو اساتذہ کے وفد کا تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی اورمانو ماڈل اسکول فلک نما کا تعلیمی دورہ

ریا ست کیرالا کے اردو اساتذہ کی انجمن تحریک اردو کے ایک وقف نے تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کا دورہ کیا۔ تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کے سپرنٹنڈنٹ جناب وی کرشنا اور جناب محمد ارشد مبین زبیری نے اردو اکیڈیمی کے اسکیمات بارے میں واقف کروایا‘ اکیڈیمی کی جانب سے شائع شدہ نادر کتابوں اس کیرالا کے وفد کو پیش کی اور اس وفد نے اردو اکیڈیمی کی کارکردگی کی ستائش کی۔ اس موقع پرکیرالا انجمن تحریک کے صدر جنابPRCمحمد‘ جنر ل سکریٹری محمد عظیم‘ عبدالسلام کے کے‘عبدالستار ایم پی‘ عبدالسلام ین‘ ڈاکٹر سید فتح اللہ بختیاری اور دیگر اصحاب موجود تھے۔

اس کے علاوہ مانو ماڈل اسکول فلک نما کا دورہ کرتے ہوئیں کیرالا انجمن تحریک کے صدر جنابPRCمحمد نے مانو ماڈل اسکول کی ستائش کرتے ہوئے ماڈل اسکول کو مستحسن اقدام قرار دیا‘ مسرت و شادمانی کے ساتھ ذکر کیا کہ سارے جنوبی ہندوستا ن کا واحد ادارہ ہے جہاں پہلی جماعت سے بارھویں جماعت کی تعلیم مرکزی سرکاری سطح پر ارد و میڈیم میں دی جاتی ہے اور جنر ل سکریٹری محمد عظیم نے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کیرالا کی اردو تعلیمی صورت حال کا تعارف کرایا اور ماڈل اسکول میں مہیا سہولتوں کی ستائش کی۔ اس وفد میں عبدالسلام کے کے‘ عبدالستار ایم پی‘ عبدالسلام ین کے علاوہ ڈاکٹر سید فتح اللہ بختیاری‘ ڈاکٹر فہیم اشرف اور محترمہ معراج بیگم بھی شامل تھے۔

Recommended