Urdu News

طلبا سے ڈیولپمنٹ چارج وصول نہ کرنے کے دہلی حکومت کے حکم پراسٹے برقرار

طلبا سے ڈیولپمنٹ چارج وصول نہ کرنے کے دہلی حکومت کے حکم پراسٹے برقرار

سنگل بینچ کے فیصلے پر روک لگانے سے انکار ، اگلی سماعت 10 جولائی کو ہوگی

 دہلی ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ نے دہلی حکومت کے کورونا کے دوران طلبا سے سالانہ اور ڈیولپمنٹ چارج نہ لینے کے حکم کو مسترد کرنے والی سنگل بنچ کے فیصلے پر روک لگانے سے انکار کردیا ہے۔ جسٹس ریکھا پلی کی سربراہی والی ویکیشنبنچ نے نجی اسکولوں کی تنظیم ایکشن کمیٹی ان ایڈیڈریکگنائزڈپرائیویٹ اسکولس کو نوٹس جاری کیا ہے۔ اس معاملے پر اگلی سماعت 10 جولائی کو ہوگی۔

گزشتہ31 مئی کو ، ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے دہلی حکومت کے ان دو احکامات کو مسترد کر دیا تھا ، جس میں نجی اسکولوں کو کورونا کے دوران طلباسے سالانہ اور ترقیاتی فیس نہ لینے کا حکم دیا گیا تھا۔ جسٹس جینت ناتھ نے کہا کہ اس بات کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے کہ اسکول سالانہ اور ترقیاتی فیسوں سے منافع کما رہے تھے۔

یہ درخواست دہلی کے 450 غیر امداد یافتہ نجی اسکولوں کی تنظیم ایکشن کمیٹی ان ایڈیڈریکگنائزڈپرائیویٹ اسکولس کے ذریعہ سنگل بنچ کے سامنے دائر کی گئی تھی۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ حکومت دہلی کے ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ نے 18 اپریل 2020 اور 28 اگست 2020 کو حکم جاری کراسکولوں کو سالانہ فیس اور ڈیولپمنٹ چارج وصول کرنے سے منع کردیا تھا۔ ان احکامات کا اطلاق اسکولوں کے کھلنے تک کیا گیا تھا۔ اس کی وجہ سے اسکول طلبا سے پوری فیس وصول نہیں کرپا رہے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ یہ احکامات جاری کرنا غیر قانونی ہے اورایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔ سماعت کے دوران ، دہلی حکومت نے کہا تھا کہ ماڈرن اسکول بنام مرکزی حکومت کے معاملے میں سپریم کورٹ کا موقف تھا کہ فیسوں میں اضافے سے قبل ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کی اجازت ضروری ہے۔ دہلی حکومت نے کہا تھا کہ کورونا کی وبا کے دوران لوگوں کی معاشی حالت خراب ہوگئی ہے اور بہت سے والدین اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ایسی صورتحال میں عام طور پر اسکول کھولے بغیر پوری فیس وصول کرنا غیر قانونی ہے۔

دہلی ہائی کورٹ کا نجی اسکولوں کو فیس وصول کرنے سے روکنے سے انکار کردیا

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کو نجی غیر امداد یافتہ اسکولوں کو پچھلے سال کے کووڈ 19 لاک ڈاؤن کے بعد سالانہ فیس اور ترقیاتی فیس جمع کرانے کی اجازت دینے والے اپنے پہلے کے حکم پر روک لگانے سے پیر کو انکار کردیا جسٹس ریکھا پلی اور جسٹس امیت بنسل کی تعطیلی بنچ نے عدالت کے سنگل بنچ کے 31 مئی کے حکم پر عملدرآمد نہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور یہ بھی کہا کہ وہ نوٹس جاری کرتے ہوئے متعلقہ فریقوں سے ہی جوابات طلب کریں گے۔

تعطیلی بنچ نے یہ ہدایت دہلی حکومت اور طلباء کی جانب سے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت کے دوران دی۔

عدالت کی طرف سے جاری ایک نوٹس میں عام آدمی پارٹی کی حکومت ، طلباء اور غیر رکاری تنظیم (این جی او) کی اپیل پر عمل کرنے والی ایکشن کمیٹی غیر تسلیم شدہ نجی اسکولوں جو 450 سے زیادہ اسکولوں کی نمائندگی کرتی ہے اس سے جواب طلب کیا تھا۔

دہلی حکومت کی طرف سے پیش سینئر وکیل وکاس سنگھ نے ’غیرمنصفانہ اور غیر قانونی‘ فیصلے پر روک لگانے کی اپیل کی ہے۔

عدالت نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہاکہ پبلک کو لالچ دینے والی حکومت مت بنو۔ اسکولوں کو بھی پیسہ دو۔ اس سے قبل 31 مئی کو جسٹس جینت ناتھ کے سنگل بنچ نے قانونی دفعات کو درکنار کر نجی اسکولوں کو طلباء سے سالانہ اور ترقیاتی فیس وصول کرنے کی اجازت دی تھی۔ نجی اسکول گزشتہ تعلیمی سیشن میں فیس وصول کرسکتے ہیں۔

دہلی حکومت کے وکیل نے اپنی اپیل میں کہا تھا کہ ترقیاتی فیس جیسے اضافی چارجز کو روک لگادیا گیا تھا کیونکہ کورونا اور اسکولوں کے دوران لاک ڈاؤن کی وجہ سے اسکولوں کو اپ گریڈ ، بہتری اور دیکھ بھال کی ضرورت نہیں تھی اور اسکول تقریبا ڈیڑھ سال سے بند ہیں۔

Recommended