فضائی آلودگی کے پیش نظر قومی دارالحکومت دہلی میں اسکول اگلے حکم تک بند رہیں گے جب کہ آن لائن کلاسیں اور بورڈ کے امتحانات جاری رہیں گے۔ فضائی آلودگی کے پیش نظر، ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ڈی او ای) نے اتوار کو اعلان کیا کہ دہلی کے اسکول اگلے احکامات تک بند رہیں گے۔ تاہم آن لائن کلاسیں اور بورڈ کے امتحانات جاری رہیں گے۔
ڈی او ای کے مطابق آن لائن کلاسیں جاری رہیں گی تاکہ طلباء کی پڑھائی میں خلل نہ پڑے۔ اس کے علاوہ 10ویں اور 12ویں جماعت کے طلبہ کو بورڈ کے امتحانات کے لئے اسکول جانا ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ سی بی ایس ای کے 10ویں اور 12ویں جماعت کے پہلے سیشن کے امتحانات 16 نومبر سے شروع ہو چکے ہیں۔ اس بار بورڈ دو سیشن میں امتحان منعقد کر رہا ہے۔
اس سے قبل 15 نومبر سے اسکول ایک ہفتے کے لیے بند کئے گئے تھے۔ فضائی آلودگی کی صورتحال میں کوئی بہتری نہ دیکھ کر اب اسکولوں کو اگلے احکامات تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔