Urdu News

سنٹرل یونیورسٹیزکی35 فیصد عہدوں پر جلد تقرری: یوجی سی چیئرمین

یونیورسٹی گرانڈ کمیشن

حیدرآباد،15۔مئی(انڈیا نیرٹیو)

یو جی سی کے صدرنشین پروفیسر ایم جگدیش کمار نے کہا کہ سنٹرل یونیورسٹیز میں پروفیسرس عہدوں کی درخواستوں کے ادخال کیلئے خصوصی پورٹل تیارکیاگیاہے۔ سمواد کے نام سے یوٹیوب پرمنعقدہ لائیو پروگرام میں مختلف سوالات کا جواب دیاہے۔ انہوں نے کہاکہ سنٹرل یونیورسٹیز میں 35 فیصد  اسامیاں مخلوعہ ہیں۔ ان پر جلد از جلد تقرری کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اگرچہ کہ درخواستیں سنٹرلائزڈ طریقہ سے موصول کئے جائیں گے لیکن تقرری یونیورسٹیز کی سطح پر کئے جائیں گے۔ پورٹل میں یونیورسٹیز کی خالی اسامیوں  کی تفصیلات موجود ہیں۔

اعلامیہ کی اجرائی کے بعد آٹوای میل کے ذریعہ امیدواروں کو اطلاعات حاصل ہوں گی۔ صدرنشین یو جی سی نے کہا کہ امیدوار اپنی اہلیت کے لحاظ سے ایک یا دو تین یونیورسٹیز میں بیک وقت درخواست داخل کرسکتے ہیں۔

جگدیش کمار نے بتایا کہ سنٹرل یونیورسٹیزکامن انٹرنس ٹسٹ (CUET) میں انڈر گریجویٹ کورسیزمیں داخلوں کیلئے 10 لاکھ درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔عنقریب CUETPGکورسیس کیلئے بھی نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یو جی سی نیٹ اور سی ایس آئی آر نیٹ عمر کی حد بڑھانے کیلئے عہدیداروں سے تبادلہ خیال کے بعد قطعی فیصلہ کیا جائے گا۔

Recommended