Urdu News

حج و عمرہ میں جانے کے لیے آسان ہو راستہ: اردو ٹیچرس ویلفیئر ایسوسی ایشن، یوپی

اس موقع پر وفد میں ڈاکٹر عقیل ملک کو کنوینر، جاجی فضل الرحمان اور اوس محمد ہاپڑ بھی ساتھ میں موجود رہے

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری )

اردو ٹیچرس ویلفیئر ایسوسی ایشن اترپردیش نے ڈایریکٹر جنرل اسکولی تعلیم اترپردیش سے محکمۂ تعلیم کے اساتذہ کو حج و عمرہ جانے کے لیے ملنے والی اجازت کو آسان کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ریاستی صدر عدیل منصوری نے کہا کہ حج عمرہ کی تاریخ بہت پہلے نہیں آتی ہیں۔ یہ اچانک ہفتہ بھر پہلے بھی آجاتی ہیں ۔جس سے اجازت نامے کی درخواست میں تاریخ اور وقت کا اندراج نہیں ہوپاتا ہے۔ اور اسی وجہ سے درخواست ادھوری ہونے سے اجازت نہیں مل پاتا۔انھوں نے کہا کہ دنوں کی منظوری کے ساتھ اجازت دے دی جائے اور جانے والے حضرات اپنے بی ای او اور بی ایس اے کو مطلع کر کے جانے اور آنے کے بعد انھیں سے اجازت لیکر جواءن کرنے کا انتظام ہو جائے تو یہ دشواری ختم ہو جائے ۔

انھوں نے کہا کہ گرمی جاڑے کی تعطیل اور دیگر سرکاری چھٹی میں عمرہ حج جانے میں تنخواہ کے ساتھ اجازت ملتی ہے دیگر عام دنوں میں بغیر تنخواہ کے منظوری دی جاتی ہے ۔ اگر کسی ٹیچرس کے پاس ارن لیو ہے تو اس کو بھی اجازت میں شامل کر لیا جائے اور جس سے تنخواہ نہ کٹے۔

حکومت خادم الحجاز کے لیے دیگر کرمچاری اوراساتذہ کو ضرورت کے مطابق سے چنتی ہے۔  دیکھا گیا ہے کہ کرمچاری اپنے محکموں سے رلیںو ہوکر چلے جاتے ہیں مگر اساتذہ کو جانے کی اجازت نہیں ملتی ہے ۔ دوسرے اجازت کے لیے بھیجی جانے والی درخواست بی ایس اے آفس اے ڈی بیسک آفس سکریٹری بیسک ایجوکیشن اور ڈایریکٹر آفس میں پڑی رہتی ہے اور حج عمرہ والے دشواریوں میں مبتلا رہتے ہیں

اسے مانو سمپدا پورٹل پر آن لائن انتظام کرنے کی منظوری دی جائے یا اس کے لیے وقت طے کیا جائے۔

Recommended