Urdu News

ملک کے بہتر مستقبل کے لیے لڑکیوں کی تعلیم ضروری ہے: سید محمد اشرف

البرکات پبلک اسکول میں پروگرام

اسکول کی پڑھائی کے دوران ایک طالبہ کی محنت، جنون اور جذبے کو دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ زندگی میں کامیابی کی کس بلندی کو چھونے والی ہے۔ان خیالات کا اظہار البرکات پبلک اسکول قادریہ گرلس سیکشن کے ذریعہ منعقدہ سالانہ تقریب ”کاوش2022 کے موقع پر پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر حمیدہ طارق(مشہور ماہر امراض اطفال، علی گڑھ) نے کیا۔

انہوں نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ البرکات قادریہ گرلس سیکشن کا قیام البرکات ایجوکیشنل سوسائٹی کے اس مشن کا اہم حصہ ہے جس میں طالبات کو ان کی دلچسپی کے مطابق مختلف میدانوں میں جن میں تعلیم، کھیل کود، تخلیقی، تہذیبی اور ثقافتی سرگرمیوں میں تلاش کیا جارہا ہے۔

اس کا ثبوت ہمارا اور آپ کا آج کا یہ پر رونق رنگا رنگ پروگرام ہے جس کے تمام پروگرام سبق آموز ہونے کے ساتھ ساتھ تفریح اور سماجی بیداری میں اہمیت کے حامل ہوں گے۔مہمانِ اعزازی کلدیب سنگھ گناوت (ایس.پی. سٹی، علی گڑھ) نے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ البرکات قادریہ گرلز سیکشن کے ذریعہ منعقدہ آج کے اس سالانہ تقریب جشن میں مہمان اعزازی کے طور پر آپ سے روبرو ہونے کا موقع ملا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھ سکتے ہیں

انھوں نے کہا اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ جوہر کبھی چھپتا نہیں ہے اور نہ ہی اسے چھپایا جا سکتا ہے۔ اس کام کو ایک استاد سے بہتر کوئی نہیں سمجھ سکتا کہ پوشیدہ صلاحیتوں کو کیسے باہر لانا ہے۔جس سے طالب علم کی خود اعتمادی میں کمی نہ ہونے پائے، وہ مختلف میدانوں میں مہارت حاصل کر سکے اور اسٹیج یا سماج میں اپنے خیالات کو دوسروں تک پہنچا کر بہتر فیصلہ لے سکے۔

Recommended