کریئر گائیڈنس سیل مالیگاؤں کے زیر اہتمام وبینار میں اشفاق لعل خان سر بطور گیسٹ اسپیکر مدعو
انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے دور میں درس و تدریس کے شعبے میں ای لرننگ کا استعمال بڑھ گیا ہے. انٹرنیٹ اور یوٹیوب چینلز پر بے شمار لیکچر سیریز بھی موجود ہیں جہاں سے مختلف قسم کی معلومات حاصل کی جا رہی ہے. ایسے وقت میں انگلش زبان کی اہمیت و افادیت کو مد نظر رکھتے ہوئے طلبہ و پیشہ ور افراد کے لیے ایک وبینار منعقد کیا گیا ہے.
کریئر گائیڈنس سیل مالیگاؤں کے زیر اہتمام انگلش کمیونیکیشن اسکلس فری وبینار بروز اتوار 23 جنوری 2022 کو دوپہر میں ساڑھے تین بجے آن لائن گوگل میٹ کے ذریعے منعقد کیا گیا ہے۔اس وبینار میں معروف و ماہر انگلش انسٹرکٹر اشفاق لعل خان سر کو مدعو کیا گیا ہے. اس وبینار میں انگلش بولنے, سمجھنے, سننے اور لکھنے کی مہارت سکھائی جائے گی. اس کے علاوہ طلبہ و طالبات میں انگلش بولنے میں خود اعتمادی، گریجویٹس کو انٹرویوز کے لیے انگلش میں تیاری کیسے کریں اور پیشہ ور افراد کو معیاری انگلش بولنے کی اسکلس سکھائی جائے گی۔
اشفاق لعل خان سر جے اے ٹی کیمپس میں شعبہ انگلش کے ہیڈ ہیں. اسی طرح آل مالیگاؤں انگلش ٹیچرز ایسوسیشن کے صدر بھی ہیں۔موصوف گزشتہ پندرہ سے زائد برسوں سے انگلش کے استاد ہیں. انھوں نے تین انگلش کتابوں کو ترتیب بھی دیا ہے. اس کے علاوہ موصوف ایک بہترین موٹیویشنل اسپیکر اور انگلش ٹرینر ہیں. موزوف ممبئی کی معروف انگلش میڈیم ملت اسکول میں تدریسی خدمات انجام دے چکے ہیں. گزشتہ سال موصوف کا نام قومی سطح پر سو مؤثر شخصیات کی فہرست ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس کی جانب سے انتخاب کیا گیا.
کریئر گائیڈنس سیل مالیگاؤں کی جانب سے طلبہ و طالبات, گریجویٹس , پوسٹ گریجویٹ اور پیشہ ور افراد سے انگلش کمیونیکیشن اسکلس فری وبینار میں شرکت کی گزارش۔ نیز واٹس ایک گروپ جوائن کرنے اور مزید معلومات کیلئے رابطہ قائم کریں۔
کنوینر : پروفیسر ایس این انصاری
عمران راشد 9860477274