Categories: تعلیم

دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان انگریزی، اردو دس بڑی زبانوں میں شامل

لندن،14اگست(انڈیا نیرٹیو)

ایک عالمی تحقیق کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی 25 زبانوں میں اول نمبر پر انگریزی زبان ہے، جس کے بعد دوسرا نمبر ہندی کا ہے، تیسرا مینڈرین چائینز، چوتھے نمبر پر ہسپانوی اور پانچویں اسٹینڈرڈ عربی ہے۔اس رپورٹ کے مطابق عربی زبان کی یہ قسم مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے پچیس ملکوں کے لگ بھگ ساڑھے 27 کروڑ افراد بولتے ہیں۔ اس کے بعد چھٹے نمبر پر بنگالی زبان ہے، جس کے بولنے والوں کی تعداد 26 کروڑ 80 لاکھ ہے۔

ساتواں نمبر فرانسیسی کا ہے جو 26 کروڑ 70 لاکھ لوگوں کی زبان ہے۔ آٹھواں نمبر روسی کا ہے جو کہ 25 کروڑ 80 لاکھ لوگوں کی مادری زبان ہے۔ نواں نمبر پرتگالی کا ہے  جو کہ لگ بھگ 25 کروڑ 80 لاکھ افراد بولتے ہیں، اور دسواں نمبر اردو کا ہے جو کہ 23 کروڑ افراد کی زبان ہے۔گیارہواں نمبر انڈونیشی زبان کا ہے جسے 19 کروڑ 90 لاکھ لوگ بولتے ہیں۔

بارہویں نمبر پر جرمن زبان ہے، جسے ساڑھے تیرہ کروڑ افراد بولتے ہیں۔اسی طرح تیرہواں نمبر جاپانی کا ہے جو کہ 12 کروڑ 60 لوگ بولتے ہیں۔ چودہواں نمبر مرہٹی زبان کا ہے جو کہ نو کروڑ نوے لاکھ بولتے ہیں۔ پندرہویں نمبر پر تیلگو ہے جو کہ نو کروڑ ساٹھ لوگوں کی زبان ہے۔

دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں سولہواں نمبر ترکی زبان کا ہے جو کہ آٹھ کروڑ اسی لاکھ لوگ بولتے ہیں۔ سترہواں نمبر تامل جو کہ ساڑھے آٹھ کروڑ، اٹھارہواں نمبر یوئی چائنیز ساڑھے آٹھ کروڑ، انیسواں نمبر ووہ چائنیز آٹھ کروڑ بیس لاکھ،  بیسواں نمبر کورین آٹھ کروڑ بیس لاکھ، اکیسواں نمبر ویت نامی کا ہے جو کہ 7 کروڑ 70 لاکھ افراد بولتے ہیں۔

بائیسویں پر نائیجیریا میں بولی جانے والی ہاؤسا 7 کروڑ 50 لاکھ، تیئسویں نمبر پر فارسی ہے جو کہ سات کروڑ 40 لاکھ لوگوں کی زبان ہے، چوبیسویں نمبر پر مصری عربی ہے جو کہ سات کروڑ لوگ بولتے ہیں، جبکہ پچیسویں نمبر پر مشرقی افریقہ میں بولی جانے والے سواحلی زبان ہے جو کہ چھ کروڑ نوے لاکھ لوگوں کی زبان ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago