Urdu News

سی ڈی ایس امتحانات کے حتمی نتائج کا اعلان

سی ڈی ایس

 

 
 

نئی دہلی:24مئی، 2021۔   یونین پبلک سروس کمیشن کے ذریعے منعقدہ مشترکہ دفاعی سروسز امتحانات(I)،2020 اور (i)113ویں شارٹ سروس کمیشن کورس (مردوں کیلئے) آفیسر ٹریننگ، چنئی میں داخلے اور (ii) اپریل 2021 میں شروع ہونےو الے 27ویں شارٹ سروس کمیشن خواتین (غیرتکنیکی) کورس کیلئے آفیسر ٹریننگ اکیڈمی، چنئی میں داخلے کیلئے وزارت دفاع کے سروسز سلیکشن بورڈ کے ذریعے منعقدہ انٹرویو کے نتائج کی بنیاد پر حتمی طور پر کوالیفائی کرنے والے امیدواروں 147(96+51^) کی فہرست میرٹ کے لحاظ سے درج ذیل ہے۔ 113ویں شارٹ سروس کمیشن کورس (مردوں کیلئے) کی فہرست میں ان امیدواروں کے بھی نام شامل ہیں، جن کے ناموں کی سفارش پہلے انڈین ملٹری اکیڈمی دہرہ دون ، نیول اکیڈمی ، ایزی مالا، کیرلا اور ایئرفورس اکیڈمی، حیدرآباد (پری فلائنگ) تربیتی کورسز میں داخلے کیلئے اسی امتحان کے نتائج کی بنیاد پر کی گئی تھی۔

2۔       (i)  113ویں شارٹ سروس کمیشن کورس (مردوں کیلئے) حکومت کے ذریعے بتائی گئی خالی نشستوں کی تعداد 225 ہے جبکہ (ii)27ویں شارٹ سروس کمیشن  خواتین (غیرتکنیکل) کورس کیلئے حکومت کے ذریعے بتائی گئی خالی نشستوں کی تعداد 16 ہے۔

3۔       اس میرٹ لسٹ کو تیار کرنے کے دوران امیدواروں کے  میڈیکل امتحانات کے نتائج  شامل نہیں کیے گئے ہیں۔ ان امیدواروں کی امیدواری عارضی ہے۔ امیدواروں کی تاریخ پیدائش اور تعلیمی کوالیفکیشن کی تصدیق آرمی  ہیڈ کوارٹر کے ذریعے کی جائے گی۔

4۔       امیدوار یوپی ایس سی کی  ویب سائٹ  http://www.upsc.gov.inپرجاکر نتائج کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔  تاہم امیدواروں کے نمبرات   حتمی نتائج کے اعلان  کی تاریخ سے 15دنوں کے اندر کمیشن کی ویب سائٹ پر 30 دنوں کیلئے دستیاب کرائے جائیں گے۔

5۔       امیدواروں کی توجہ کو اسکور کی پبلک ڈسکلوزر  اور غیرسفارش  کردہ امیدواروں کی دیگر تفصیلات کی اسکیم کی طرف بھی مدعو کیا گیا ہے۔ جیسا کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ ایسے غیرسفارش کردہ امیدوار اپنے نمبرات ڈاؤن لوڈ کرتے ہوئے اپنے اختیارات استعمال کرسکتے ہیں۔

6۔       یونین پبلک سرسوس کمیشن کے کیمپس میں امتحانات ہال کی امارت کے نزدیک ایک سہولتی کاؤنٹر ہے۔ امیدوار امتحان کے تعلق سے کوئی بھی معلومات/ وضاحت  ذاتی طور پر آکر کام کے دنوں میں صبح 10.00 بجے سے لیکر شام 05.00 بجے تک یا ٹیلی فون نمبر011-23385271،011-23381125 اور011-23098543 پر فون کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔


 

Recommended