مرکزی وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان کی موجودگی میں آج سے گوہاٹی میں دو روزہ شمال مشرقی تعلیمی کانفرنس شروع ہوا۔ شمال مشرقی کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے، وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمنت بسوا سرما نے اعلان کیا ہے کہ آسام کے پانچ کالجوں کو یونیورسٹیوں میں تبدیل کیا جائے گا، جس میں شیوساگر کالج، لکھیم پور کالج، جورہاٹ جیبی کالج، نگاؤں کالج اور ہینڈک کالج شامل ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی اسکولوں کی ترقی کے موقع فراہم کرے گی۔ اس کے ذریعے اسکول سوسائٹی تخلیقی اور نئے خیالات کو دریافت کرنے کے ساتھ ساتھ ایک نئے اور طاقتوربھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے خواب کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔
شمال مشرقی تعلیمی کانفرنس کا افتتاح مرکزی وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان، وزیر اعلیٰ ڈاکٹر بسواسرما، آسام کے وزیر تعلیم ڈاکٹر رانوج پیگو وغیرہ نے شمع جلا کر کیا۔ کانفرنس میں قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے نفاذ کے لیے مختلف موضوعات پر بات کی جائے گی۔شمال مشرق کی تمام ریاستوں کے وزیر تعلیم، یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر، پرنسپل، ہیڈ ماسٹر، محکمہ تعلیم کے اعلیٰ اور سینئر افسران وغیرہ کانفرنس میں حصہ لے رہے ہیں۔ دو روزہ شمال مشرقی تعلیمی کانفرنس کا انعقاد گوہاٹی میڈیکل کالج اینڈاسپتال (جی ایم سی ایچ) کے آڈیٹوریم میں کیا جا رہا ہے۔