Urdu News

گیسٹ ٹیچروں نے ریگولر کئے جانے کے مطالبہ کو لے کر وزیر تعلیم کی رہائش گاہ کا کیا گھیراؤ

گیسٹ ٹیچروں نے ریگولر کئے جانے کے مطالبہ کو لے کر وزیر تعلیم کی رہائش گاہ کا کیا گھیراؤ

آٓل انڈیا ٹیچرس ایسوسی ایشن کے ہزاروں گیسٹ ٹیچرز نے آج دہلی حکومت کے خلاف اپنا احتجاج تیز کر دیا ہے جس میں دہلی کے سرکاری اسکولوں میں کام کرنے والے تمام  گیسٹ ٹیچروں کو مساوی کام – مساوی تنخواہ اور مستقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم مسٹر منیش سسودیا کی رہائش  گاہ  کے گھیراؤ میں  گیسٹ ٹیچروںکی حمایت میں دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر چ چودھری  انیل کمار نے بھی شرکت کی۔

 اس موقع پر سینکڑوں ووکیشنل ٹیچرز بھی موجود تھے۔ عام آدمی پارٹی نے انتخابی منشور میں مہمان اساتذہ کو مستقل کرنے کا وعدہ کیا تھا، اس کے لیے کیجریوال حکومت کو پالیسی کو نافذ کرنا چاہیے۔ گیسٹ ٹیچروںنے نائب وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ دہلی حکومت اپنا وعدہ فوراً پورا کرے، لیکن بڑے بڑے اعلانات کرنے والے بے حس منیش سیسودیا  گیسٹ ٹیچروںسے ملنے کے لیے بھی اپنے گھر سے باہر نہیں نکلے، جب کہ پریس کانفرنس اور ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا  کہ گیسٹ  ٹیچرز  کے تئیں ہم ہمدردی ظاہر  کرتے ہیں۔موقع پر ہی مسٹر انیل کمار نے ٹیچرس یونین کو یقین دلایا کہ کانگریس پارٹی مساوی کام مساوی تنخواہ اور انہیں دہلی میں مہمان اساتذہ کے لیے مستقل کرنے کی لڑائی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم ہزاروں اساتذہ کے حقوق کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔

Recommended