دہلی ہائی کورٹ نے اس عرضی پر دہلی یونیورسٹی، یو جی سی اور سینٹ اسٹیفن کالج کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہر سال ڈی یو اور سینٹ اسٹیفن کالج کے درمیان داخلے کو لے کر پیدا ہونے والے تنازعہ کی وجہ سے طلبہ کو نقصان ہو رہا ہے۔ قائم مقام چیف جسٹس وپن سانگھی کی سربراہی والی بنچ نے اگلی سماعت 6 جولائی کو کرنے کا حکم دیا۔
یہ عرضی دہلی یونیورسٹی کی قانون کی طالبہ کونیکا پودار نے دائر کی ہے۔ درخواست گزار کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈوکیٹ آکاش باجپائی نے کہا کہ انٹرویو کے دوران سلیکشن کمیٹی کے اطمینان کی بنیاد پر نمبر دینا امتیازی سلوک ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ عام طور پر دہلی یونیورسٹی میں داخلہ بارہویں جماعت میں حاصل کردہ نمبروں کی بنیاد پر ہوتا ہے، لیکن سینٹ اسٹیفن کالج میں داخلے کے لیے الگ سے انٹرویو لینے سے امتیازی سلوک کو جنم دیتا ہے۔
یہ درخواست سینٹ سٹیفن کالج کے سابق پرنسپل والسن تھامپو کے لکھے گئے ایک مضمون پر مبنی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سینٹ اسٹیفن کالج میں داخلے میں شفافیت نہیں ہے۔