Urdu News

اعلیٰ تعلیمی ادارے ہندوستانی اختراعات، اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں معاون کے طور پر کام کریں گے: وزیر تعلیم

اعلیٰ تعلیمی ادارے ہندوستانی اختراعات، اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں معاون کے طور پر کام کریں گے: وزیر تعلیم

تعلیم کے وزیر مملکت راج کمار رنجن سنگھ نے ایک  سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمارے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ہندوستانی اختراعات اور اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں اہل کار کے طور پر کام کرنے کی بہت زیادہ صلاحیت ہے۔ اس دوران   وزیر نے اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون پر ایک فلم بھی لانچ کی۔ راج کمار رنجن سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک نئے اور آتم نربھر بھارت کی تعمیر کے اپنے وژن کا اشتراک کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ''یہ معاون ماحولیاتی نظام اور ہمارے اختراع کاروں اور کاروباری افراد کی لگن اور کوششوں سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔'' انہوں نے زور دے کر کہا کہ کل کے ہندوستان کو ہماری بہترین روایت کو جدید عالمی نقطہ نظر کے ساتھ ضم کرنا چاہیے۔ سنگھ نے مزید کہا، ''ہمارے ملک میں اعلیٰ تعلیم کا سب سے بڑا نظام ہے اور دنیا کا تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم ہے۔

 ہم علم پر مبنی معیشت بننے کی کوشش کرتے ہیں اور یہ ہمارے تعلیمی اداروں میں اختراعی جذبے اور کاروباری شخصیت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ '' وزیر موصوف نے ہندوستان کے تعلیمی اداروں پر زور دیا کہ وہ اپنے ذہن کو بدلیں اور ایسا ماحول بنائیں جو اعلیٰ معیار کی تحقیق، اختراعات اور انٹرپرینیورشپ کو سپورٹ کرتا ہو جس سے کمرشلائزیشن اور ٹیکنالوجی کی منتقلی ہوتی ہے۔ راج کمار رنجن سنگھ نے 75 اسٹارٹ اپس کو بھی مبارکباد دی جن کی شناخت وزارت تعلیم نے 'آزادی کا امرت مہوتسو' جشن کے حصہ کے طور پر کی تھی۔ طلباء اور فیکلٹی کے ان 75 اسٹارٹ اپس نے جدید ٹیکنالوجیز تیار کی ہیں اور ان میں بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے۔ سٹارٹ اپس کو ہر ایک کو 10 لاکھ روپے تک کی فنڈنگ  سپورٹ ملی اور اس کے علاوہ شراکت دار ایجنسیوں کے تعاون سے رہنمائی اور انکیوبیشن سپورٹ بھی فراہم کی جائے گی۔

Recommended