Urdu News

راجستھان کی عالیہ نے جسمانی اور دماغی معزوری کے باوجود 10ویں کے امتحان میں کیسے حاصل کی کامیابی؟

جسمانی طور پر معزور دی پیلس اسکول، جے پور کی طالبہ عالیہ

جسمانی طور پر معزور دی پیلس اسکول، جے پور کی طالبہ عالیہ نے سی بی ایس ای بورڈ  کے دسویں کلاس  کے امتحانات میں 83 فیصد حاصل کرکے سب کے لیے ایک مثال قائم کی ہے۔ اسکول کی بانی دیا کماری نے عالیہ اور اس کے والدین کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ عالیہ کو دماغی فالج ہے اور اس کی قوت بینائی بھی کمزور ہے اس کے علاوہ اس کے ہاتھ بھی معمول کے مطابق حرکت نہیں کرتے ہیں۔ اسے خود لکھنے، نصابی کتابوں سے پڑھنے اور ٹیچر بورڈ پر جو کچھ بھی لکھتے ہیں اسے سمجھنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

دی پیلس اسکول کی پرنسپل اروشی ورمن نے کہا کہ اساتذہ اور پیلس اسکول کا پورا عملہ عالیہ کی کامیابی سے بے حد خوش ہے اور مستقبل میں اس کی کامیابی کے لیے دعا گو ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عالیہ پہلی جماعت سے دی پیلس اسکول میں پڑھ رہی ہے اور تب سے پیلس اسکول کا پورا عملہ اس کی مختلف طریقوں سے مدد کر رہا ہے۔

اسکول نے ہمیشہ اس کی ہمت، عزم، لگن اور صلاحیت کی حوصلہ افزائی کی ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ تمام چیلنجوں اور جسمانی رکاوٹوں کے باوجود عالیہ نے انگلش/سائبر/سائنس اولمپیاڈس میں حصہ لیا ہے اور کئی تمغے جیتے ہیں۔

Recommended