Urdu News

فروری 21 سے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کے لیےکیسے دیں درخواست؟

پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم

رانچی،21 فروری

 پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم کے تحت درج فہرست ذاتوں، قبائل اور پسماندہ ذاتوں کو دی جانے والی اسکالرشپ کے لیے درخواست کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔ تعلیمی اداروں کی طرف سے ای کلیان پورٹل پر رجسٹریشن کے لیے 21 فروری سے 6 مارچ تک کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

اکیڈمک اسٹوڈینٹ کی درخواستوں کے لیے 10 مارچ سے 17 مارچ تک کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ آئی این او کے ذریعے تصدیق کی تاریخ 10 مارچ سے 18 مارچ تک رکھی گئی ہے۔ درخواست دہندگان کو اپنی درخواستیں صرف ان تاریخوں کے اندر جمع کرنی ہوں گی۔

– 1 ستمبر 2022 تک انکم سرٹیفکیٹ ڈپٹی کمشنر آفس سے بنا ہواہونا چاہئے۔

زونل آفیسر، بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر، سب ڈویڑنل آفیسر کے ذریعہ ذات کا سرٹیفکیٹ بنوانا ہوگا۔

رہائشی سرٹیفکیٹ زونل آفیسر، بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر، سب ڈویڑنل آفیسر کے دفتر سے بنا ہوا ہونا چاہئے۔

Recommended