Urdu News

آئی سی ایس ای 10ویں کے نتائج کا اعلان، 99.97 فیصد طلبا پاس

آئی سی ایس ای 10ویں کے نتائج کا اعلان

کونسل فار دی انڈین سکول سرٹیفکیٹ ایگزامینیشن (سی آئی ایس سی ای) نے اتوار کو انڈین سرٹیفکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن (آئی سی ایس ای) کلاس 10 ویں کے نتائج کا اعلان اپنی سرکاری ویب سائٹ پر کیا۔

ICSE-2022کے 10ویں امتحان میں 99.97 فیصد طلبہ پاس ہوئے ہیں۔ اس سال مجموعی طور پر 2,31,063 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی جن میں سے 125,635 لڑکے اور 105,369 لڑکیاں امتحان میں کامیاب ہوئیں۔لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب لڑکوں سے زیادہ رہا۔ لڑکیوں کے پاس ہونے کا تناسب 99.98 جبکہ لڑکوں کا 99.97 فیصد ہے۔

پونے کے ایک طالب علم اور اتر پردیش کے تین طالب علموں نے ٹاپ کیا ہے۔ پونے کے سینٹ میری اسکول کی ہرگن کور ماتارو نے اس سال ICSEکلاس 10 کے امتحان میں ہندوستان میں ٹاپ کیا ہے۔ شیلنگ ہاؤس اسکول کانپور کی انیکا گپتا، جیسس اینڈ میری اسکول بلرام پور سے پشکر ترپاٹھی اور سی ایم ایس اسکول لکھنؤ سے کنشک متل کے نام اس فہرست میں شامل ہیں۔ ان سب کے 99.80 پرسنٹ ہیں۔ ان چاروں طالب علموں نے ملک بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

ICSEکے ایسے طلباء جو 10ویں جماعت کے امتحان 2022 کو پاس نہیں کر سکے وہ دوبارہ تشخیص یا دوبارہ جانچ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ نتائج کے اعلان کے بعد ری چیکنگ ونڈو 23 جولائی 2022 تک فعال رہے گی۔ طلباء دوبارہ چیکنگ کے لیے سرکاری ویب سائٹ – cisce.orgپر درخواست دے سکتے ہیں۔ اس کی فیس فی مضمون 1000 روپے ہوگی۔

Recommended