Urdu News

اگنو کو دنیا کے علم کا مرکز بننا چاہئے : جناب دھرمیندر پردھان

مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان

 

مرکزی وزیر تعلیم جناب  دھرمیندر پردھان نے اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی کو دنیا کے علم کا مرکز بنانے  پر زور دیا ہے۔ انہوں نے اگنو کے 35ویں تقسیم اسناد تقریب سے خطاب کیا۔ جناب پردھان نے اپنے خطاب میں محروم لوگوں تک  پہنچنے کے لیے ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔

جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ آج کی اگنو  تقسیم اسناد تقریب  انتہائی امید اور تحریک دینے والی ہے اور یونیورسٹی نےجدید تعلیم کے مواقع کی عکاسی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اندرا گاندھی اوپن یونیورسٹی دور درازکے علاقوں میں رہنے والے  سب سے غریب فرد تک تعلیم  پہنچانے کے لیے ایک جدید تعلیمی ادارے کے طور پر ابھری ہے۔

جناب پردھان نے کہا کہ 21ویں صدی علم کی صدی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم بھارت کو علم پر مبنی اقتصادی طاقت کے طور پر قائم کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے تعلیمی منظرنامے میں ایک مثالی تبدیلی کو یقینی بنانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ  قومی تعلیمی پالیوسی (این ای پی ) 2020 ہماری تعلیم اور ہنر مندی کے منظر نامے کو پیش کرنے  کی سمت میں بڑھایا گیا  ایک قدم ہے۔

جناب پردھان نے کہا کہ ٹیکنالوجی مساوات لانے والا ایک نیا جزو ہے۔ ہمیں  جدت طرازی کے توسط سے اپنی آبادی ، خاص طور پر جو سب سے نچلی سطح پر ہیں، ان کو بااختیار بنانے کو یقینی بنانا چاہئے  اور یہ بھی یقینی بنانا چاہئے کہ تعلیم کی رسائی محروم لوگوں تک بھی ہو۔  انہوں نے مزید بتایا کہ ڈیجیٹل یونیورسٹی اور دیگر ای لرننگ  پہل کی  سمت میں اٹھایا گیا قدم ہے۔

جناب پردھان نے کہا کہ ہمیں اپنی تہذیب پر مبنی  وسائل کا استعمال کرنا ہوگا  وسودھیو کٹمبکم کے جذبے کے مطابق  اپنے تعلیمی نظام کو  مزید جامع  ہمدردانہ اور عالمی بہبود کے لئے بنانےکے تعلق سے ہمارے بھارتی علم کے نظام میں بے انتہاصلاحیت بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹکنالوجی ، اختراع، انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل  کا فائدہ اٹھاتے ہوئے،اگنو کو تعلیم کے دائرہ کو مزید وسعت دینے، ای مواد کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور دنیا میں ایک معیاری  نالج سنٹر  کے طور پر سامنے آنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ جناب پردھان نے مزید کہا کہ اگنو کو 'علم کے نشاۃ ثانیہ' کی قیادت کرنی ہے۔

جناب پردھان نے مزید کہا کہ انہیں اگنو کی 35ویں  تقسیم اسناد تقریب کا حصہ بن کرانتہائی خوشی ہورہی ہے۔ انہوں نے آگے پورے  ملک کے 32 علاقائی مراکز کے ان 2.91 لاکھ سے زیادہ ہونہار طلباء کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جنہوں نے اپنی ڈگری، ڈپلومہ، سرٹیفکیٹ، پی ایچ ڈی/ایم فل اور گولڈ میڈل حاصل کیے ہیں۔

جناب پردھان نے تعلیم و تدریس کے شعبے کی توسیع  کرنے اور یونیورسٹی کو  37 سال کے اس  شاندار سفر میں 'جن جن کا وشوودھیالیہ‘ ' بنانے کے لیے اگنو کے اساتذہ ، ملازمین ، سابق طلباء اور موجودہ طلباء کی تعریف  کی۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے طلبا کے ذریعہ  مشترک کئے گئے خوشگوار تجربات اگنو کے قدر و اہمیت کی  تصدیق کرتے ہیں۔ جناب پردھان نے کہا کہ ہماری یونیورسٹیوں کا مقصد تعلیم اور تدریس کو لچیلا بنانے کے ساتھ  تعلیم کے دوران آمدنی کی  ترغیب ہونی چاہئے۔

Recommended