تعلیم

اقلیتی برادریوں کے لیے اسکیموں کا نفاذ

اقلیتی برادریوں کے لیے اسکیموں کا نفاذ

حکومت نے ہنر مندی کے فروغ اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت، ٹیکسٹائل کی وزارت، اور ثقافت کی وزارت کی مختلف اسکیموں کے ذریعے اقلیتی برادریوں، خاص طور پر معاشی طور پر کمزور اور سماج کے کم مراعات یافتہ طبقوں سمیت ہر طبقے کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے مختلف اسکیمیں نافذ کی ہیں۔

اقلیتی امور کی وزارت خاص طور پر چھ (6) مرکزی طور پر مطلع شدہ اقلیتی برادریوں کو سماجی، اقتصادی اور تعلیمی طور پر بااختیار بنانے کے لیے ملک بھر میں مختلف اسکیمیں نافذ کرتی ہیں۔ وزارت کی طرف سے پچھلے تین سال کے دوران لاگو کی گئی اسکیمیں/ پروگرام درج ذیل ہیں:

(A) تعلیمی  طور پر بااختیار بنانے کی اسکیمیں

(1) پری میٹرک اسکالرشپ سکیم

(2) پوسٹ میٹرک اسکالرشپ سکیم

(3) میرٹ کم منس پر مبنی اسکالرشپ اسکیم

(B) روزگار اور اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کی اسکیمیں

(4) پردھان منتری وراثت کا سموردھن (پی ایم وی آئی کے اے ایس)

(5) اقلیتوں کو رعایتی قرضے فراہم کرنے کے لیے قومی اقلیتی ترقی اور مالیاتی کارپوریشن (این ایم ڈی ایف سی) کو ایکویٹی۔

(C) خصوصی اسکیمیں

(6) جیو پارسی: بھارت میں پارسیوں کی آبادی میں کمی کو دور کرنے کی اسکیم۔

(7) قومی وقف بورڈ ترقیاتی اسکیم  (کیو ڈبیو بی ٹی ایس) اور شہری وقف سمپتی وکاس یوجنا (ایس ڈبلیو ایس وی وائی) ۔

(D) بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی اسکیمیں

(8) پردھان منتری جن وکاس کاریاکرم (پی ایم جے وی کے )

پچھلے تین سال اور رواں سال کے دوران مختص کیے گئے فنڈز اور استفادہ کنندگان کی تعداد کی اسکیم وار اور سال وار تفصیلات وزارت کی ویب سائٹ www.minorityaffairs.gov.in پر دستیاب ہیں۔ وزارت صرف اسکالرشپ اسکیموں کے لیے کمیونٹی وار استفادہ کنندگان کے ڈیٹا کو برقرار رکھتی ہے۔

اقلیتی طبقوں کے لیے جن فلاحی اسکیموں کا مقصد اہل استفادہ کنندگان سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ اقلیتوں کے لیے نافذ کی گئی اسکیموں کے ثمرات مطلوبہ مستحقین تک پہنچیں، اسکیموں کے بہتر کنٹرول اور نفاذ کے لیے وزارت نگرانی کے طریقہ کار کو مزید بہتر بنانے کی کوششیں کی گئی ہیں۔

اس وزارت کی مختلف اسکیموں کے تحت اسکالرشپ کی رقم/وظیفہ/مالی امداد بشمول ہنر مندی براہ راست بینیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی) موڈ کے ذریعے مستفیدین کے کھاتے میں جاری کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، اسکالرشپ اسکیموں کو نیشنل اسکالرشپ پورٹل (این ایس پی) کے ذریعے لاگو کیا جا رہا ہے جس میں سنٹی چیک، ڈی ڈپلیکیشن سے بچنے کی خصوصیات ہیں، جس کے نتیجے میں بچولیے ، استفادہ کنندگان وغیرہ کا خاتمہ ہوتا ہے۔

(8) پردھان منتری جن وکاس کاریاکرم (پی ایم جے وی کے )

پردھان منتری جن وکاس کاریاکرم (پی ایم جے وی کے) کو ملک کے تمام اضلاع میں لاگو کرنے کے لیے مالی سال 23-2022 سے نظر ثانی کی گئی ہے۔  پی ایم جے وی کے کے تحت قائم کئے گئے تمام اثاثوں کی جیو ٹیگنگ کے لیے ایک موبائل ایپ پی ایم جے وی کے بھوون تیار کی گئی ہے اور پی ایم جے وی کے کے تحت پراجیکٹس کی بہتر عمل آوری/ نگرانی کے لیے تعمیر کے مختلف مراحل/ پراجیکٹس کی تکمیل کی تصاویر سمیت پراجیکٹ کی کچھ خصوصیات کو حاصل کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

یہ جانکاری اقلیتی امور کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب  میں فراہم کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago