تعلیم

اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی میں بی- اے ان اپلائیڈ اردو پروگرام کا افتتاح

اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی کے اسکول آف ہیومنٹیز میں ڈسپلن آف اردو کے زیر اہتمام اگنو کے وائس چانسلر پروفیسر ناگیشور راؤ کی سربراہی اور اسکول آف ہیومنٹیز کی ڈائریکٹر پروفیسر کوشل پوار اورپروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر لیاقت علی کی رہنمائی میں 26/ فروری، 2023ء کو گیارہ بجے صبح بی اے ان اپلائیڈ اردو پروگرام لانچ کیا گیا۔ اس پروگرام کا آغاز اگنو کلگیت سے ہوا۔ بعد ازاں اسکول آف ہیومنٹیز کی ڈائریکٹر پروفیسر کوشل پوار نے مہمان خصوصی پروفیسر محمد میاں سابق وائس چانسلر, مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا تفصیلی تعارف کراتے ہوئے ان کا پرزور والہانہ استقبال کیا۔ ڈائریکٹر محترمہ نے پروگرام کے سرپرست اگنو کے وائس چانسلر پروفیسر ناگیشور راؤ کا پرتپاک استقبال کیا۔ ان کے علاوہ انھوں نے تمام پرووائس چانسلرز، رجسٹرارز، اسکول کے ڈائریکٹرز، ریجنل سنٹرز کے ڈائریکٹرز اور پروگرام سے جڑے تمام سامعین کا والہانہ استقبال کیا۔
یہ پروگرام نئی تعلیمی پالیسی 2020 اور یو جی سی کی ہدایات کے مطابق تیار کیا گیا ہے
استقبالیہ کے بعد بی.اے ان اپلائیڈ اردو کے پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر لیاقت علی نے پروگرام کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے اس کی اہمیت و افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ پروگرام کورڈینٹر نے مزید تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پروگرام نئی تعلیمی پالیسی 2020 اور یو جی سی کی ہدایات کے مطابق تیار کیا گیا ہے جس میں 75% معلومات پر مبنی کورسز اور 25% اسکل پر مبنی کورسز ہیں۔ اس پروگرام میں Internship اور Apprenticeship کی سہولیات بھی ہیں جس کی ذمہ داریاں NSDC کی طرف سے انجام دی جائیں گی.
اس تین سالہ انڈرگریجویٹ پروگرام کا مقصد اردو زبان کے ساتھ ساتھ انگریزی زبان میں بہت اچھی بات چیت کی مہارت، اردو ادب سےگہری واقفیت اور مختلف زاویوں سے ادب کو پڑھنے اور سمجھنے کا طریقہ کار وغیرہ ہے۔ پورے پروگرام کو بنیادی کورسز، مائنر کورسز، اسکل اینہانسمنٹ کورسز، اور کامن ویلیو ایڈڈ کورسز کے طور پر تقسیم کیا گیا ہے۔ ان کورسز کے ذریعے، طلباءوطالبات میں مساونہ رویہ، سماجیاتی سلوک,جدید تصورات, جمہوری نظام، کثیر الثقافت، سیکولرزم، ماحولیات اور صنفی حساس اقدار کو فروغ دینے کی تعلیم دی جائے گی۔
اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی میں بی- اے ان اپلائیڈ اردو پروگرام کا افتتاح
اس پروگرام کی تکمیل کے بعد لرنرز کو مختلف شعبوں میں روزگار کے بے شمار مواقع مل سکتے ہیں. NSDC کے ڈائریکٹر ڈاکٹر وکاس ترپاٹھی، پرووائس چانسلرز ڈاکٹر سری کانت مہاپاترا اور پروفیسر ستیہ کام نے بھی پروگرام کی نوعیت اور اس کی اہمیت و افادیت کے تعلق سے اظہار خیال کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور مبارک باد پیش کی۔ مہمان خصوصی پروفیسر محمد میاں سابق وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ NEP-2020 کے مطابق تیار کیا گیا یہ پروگرام اردو پڑھنے والوں کے لیے انتہائی سودمند ثابت ہوگا۔
اپنے خطاب کے دوران انھوں نے اپنے بہت سے تجربات شیئر کیے۔ انھوں نے کچھ مشورے بھی دیئے۔ آخر میں انھوں نے اسکول آف ہیومنٹیز بالخصوص ڈسپلن آف اردو اور اگنو کو مبارک باد دی۔ اگنو کے عزت مآب وائس چانسلر پروفیسر ناگیشور راؤ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ اب زبان و ادب پڑھنے والے لرنرز صرف درس و تدریس یا ترجمہ نگاری تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ دنیا کے دوسرے اہم شعبوں میں کام کرسکیں گے۔ یہی اس پروگرام کا مقصد ہے۔ انھوں نے کہا کہ زبان و ادب کے لوگ جب ہنرمند ہوکر دوسرے میدان میں کام کرنے جائیں گے تو وہ دوسروں سے زیادہ کامیاب ہوں گے۔
محمد میاں صاحب کی شرکت سے ہمارے پروگرام کی رونق میں خاطر خواہ اضافہ ہوا
پروگرام کے اختتام پہ ڈسپلن آف اردو کے فیکلٹی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر احمد علی جوہر نے مہمان خصوصی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر محمد میاں صاحب کی شرکت سے ہمارے پروگرام کی رونق میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔ موصوف نے عزت مآب وائس چانسلر صاحب، اسکول آف ہیومنٹیز کی ڈائریکٹر، تمام پرووائس چانسلرز، رجسٹرارز، سارے اسکول کے ڈائریکٹرز، تمام یونٹس کے سربراہ، COE کی پوری ٹیم، اسکول آف ہیومنٹیز کے تمام فیکلٹی ممبران ، اگنو کے تمام فیکلٹی ممبران اور پروگرام سے جڑے تمام لوگوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔
Dr. S.U. Khan

Dr. Shafi Ayub editor urdu

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago