Urdu News

اقلیتی طلبا وطالبات کے لیے اگنو میں کریئر کاونسلنگ کا آغاز

اقلیتی طلبا وطالبات کے لیے اگنو میں کریئر کاونسلنگ کا آغاز

گیا، 19 ستمبر(انڈیا نیرٹیو)

بہار کے گیا شہر میں واقع محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود کے زیراہتمام چلنے والے ہاسٹلز میں اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسیٹی’ اگنو’ کے ذریعہ کریئر منصوبہ بندی کے مقصد سے طلبا  کی کاونسلنگ کی گئی۔

طلبا  کو مختلف کورسز کے تعلق سے جانکاری فراہم کی گئی۔کاونسلنگ کے لیے پہنچے اگنو کے اسسٹنٹ رجسٹرار آنند کمار نے بتایا کہ کیمپس سلیکشن کے ذریعے طلبہ کا اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسیٹی ‘ اگنو’ میں داخلہ لیا جائے گا۔اس کے بعد انہیں مختلف کورس کرائے جائیں گے۔

اسسٹنٹ رجسٹرار کی جانب سے بتایا گیا کہ نئی تعلیمی پالیسی کے تحت طلبا ایک ساتھ دو ڈگری کورس کرسکتے ہیں۔اس کے لیے طلبا  کو بیدارکرنا ہے تاکہ وقت ضائع کئے بغیر دوکورس کریں۔ان کے کریئر کو سنوارا جاسکے۔

چونکہ آج بھی اقلیتی اورایس سی ایس ٹی کے طلبہ اپنے کریئرسلیکشن کے معاملے میں تذبذب کے شکار ہوتے ہیں۔ اس لئے ان کے اندربیداری لانے کی ضرورت ہے۔اس کے لیے محکمہ اقلیتی فلاح کے تعاون سے اگنو نے کوشش کی ہے۔

Recommended