جامعہ ملیہ اسلامیہ کا ڈپارٹمنٹ آف ٹیچر ٹریننگ اینڈنان فارمل ایجوکیشن ’’بھارت : وشو گرواِن یوگا ایجوکیشن‘‘ کے عنوان سے ایک دوروزہ نیشنل سیمنار(11 اور12 فروری)کی میزبانی کر رہا ہے۔اس کی افتتاحی تقریب جامعہ کے شری نواسن رامانوجن بلاک کے سیمینارہال میں ملک بھر سے آئے ہوئے ماہرین یوگا ایجوکیشن اور ماہرین تعلیم کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
جامعہ کی روایت کے مطابق پروگرام کاآغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔اففتاحی تقریب کی صدارت ماہر تعلیم اور ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن پروفیسر سارہ بیگم نے کی۔سیمنار کے آرگنائزنگ سکریٹری ڈاکٹرمحمد فیض اللہ خاں نے سیمنا رکی ضرورت اور اس کے مقاصد پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور سبھی مہمانوں اور حاضرین کا شکریہ اداکیا۔
سیمنار کی ڈائرکٹر اورصدرشعبہ پروفسیر ناہید ظہورنے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اس اہم موقع پر تشریف لانے والے ماہرین یوگا اورفزیکل ایجوکیشن، ماہرین تعلیم اورسیمنارمیں مقالے پیش کرنے والے سبھی محققین اور ریسرچ اسکالرز کا خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ اس سیمنارسے بھارت وشوگروبننے کی طرف ایک قدم آگے ضروربڑھائے گا۔ پروفیسر ایم ایل کملیش نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی اور تقریب میں ان کی کتاب کا اجرا بھی عمل میں آیا۔انھوں نے موجودہ وقت میں یوگاکے ذریعے سماجی اصلاح پر زوردیا۔YMCA کالج آف فزیکل ایجوکیشن کے پرنسپل پروفیسر جارج ابراہم اور پروفیسر کلپنا چاؤلا نے بطورمہمان اعزازی شرکت کی۔
یوگا اور فزیکل ایجوکیشن کے ان دونوں ماہرین نے موجودہ مسائل اور امراض کے حل اور ذہنی صحت کے لیے یوگاکی تعلیم کو اپنانے اور یوگا کو اپنی زندگیوں میں لانے پر زوردیا ۔ انھوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی شیخ الجامعہ پروفیسر نجمہ اختر اور رجسٹرار پروفیسر ناظم حسین الجعفری کا شکریہ اداکیا جن کے تعاون سے اس طرح کا شاندارسیمنارجامعہ میں منعقد ہوپایا۔
سیمنار کی صدر،مشہورزمانہ ماہر تعلیم اور دانشورپروفسیر سارہ بیگم، ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اس سیمنارکے انعقادکو ایک خوش آئند قدم بتاتے ہوئے اسے وقت کی ضرورت بتایا اور کہا کہ اس کے ذریعے ذہنی صحت، ذہنی تناؤ اور دباؤ، ذہنی اور جنسی بے راہ روی جیسے مسائل بہت آسانی سے حل کیے جاسکتے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ طرززندگی کی وجہ سے پیداہونے والی سبھی بیمایوں کو یوگاکی مددسے ٹھیک کیا جاسکتاہے۔انھوں نے یوگابطورتھریپی پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور اس کے فوائد سے حاضرین کو آگاہ کیا۔
مسلم یونیورسٹی علی گڑھ کے فزیکل ایجوکیشن شعبے کے چیرپرسن پروفیسر سید طارق مرتضیٰ نے سیمنارمیں یوگااورفزیکل ایجوکیشن پر کلیدی خطبہ پیش کیا جس میں انھوں نے یوگاکو تاریخی تناظر میں پیش کرتے ہوئے ہندوستان کے وشو گروبننے کے سفرمیں یوگاکی اہمیت اور افادیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ ڈپارٹمنٹ اورفیکلٹی کے سبھی اساتذہ اور طلبا وطالبات نے سیمنار میں شرکت کی۔قومی ترانے پر افتتاحی تقریب اختتام پذیر ہوگئی۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…