نئی دہلی،1/اکتوبر 2021—تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے 5ویں مشرقی ایشیا سربراہ کانفرنس (ای اے ایس) میں تعلیمی وزرا ء کی ایک میٹنگ میں کہا’’ہندستان 21ویں صدی کی امیدوں کو پورا کرنے کے لئے عالمی صلاحیت کی تعمیر کررہا ہے۔ ‘‘میٹنگ میں وزیر مملکت برائے تعلیم جناب راج کمار رنجن سنگھ اور وزارت کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں جناب پردھان نے منیلا ایکشن پلان میں مذکورہ طویل مدتی او رباہمی طور سے فائدہ مند تعلیمی تعاون کو فروغ دینے سے وابستہ ہندستان کے عزم کو دوہرایا۔
انہوں نے تعلیم پر منیلا ایکشن پلان کے اصولوں کی حمایت کرنے والی تعلیم ، ٹکنالوجی پر مبنی تعلیم کے یونیورسلائزیشن، مساوات، معیار ، لاگت موثر اور لچیلے پن کو یقینی بنانے کے لئے ہندستان کی قومی تعلیمی پالیسی کے مقاصد کو مشترک کیا۔
جناب پردھان نے پی ایم ای ودیا، تربیت وغیرہ جیسی کثیر ذرائع والی ڈیجیٹل پہلوں کاذکر کیا، جس نے وباکے دوران تعلیم کے تسلسل کو یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے آن ڈیمانڈ لرننگ اور ڈجیٹل غیر برابری کو کم کرنے کے لئے ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کو مسلسل کی جارہی کوششوں کا بھی ذکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہندستان کے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کے مطابق تعلیم یا ہنر کو زیادہ شمولیت والا، سستی، منصفانہ، توانائی سے بھرپور اور امیدافزا بنانے کے لئے ایک مضبوط شراکت داری کےلئے پرعزم ہے۔
جناب پردھان نے طالب علموں اور تعلیمی اداروں کے درمیان لین دین کو مضبوط کرنے، طلبا کی امیدوں کو پوراکرنے کے لئے پیشہ وارانہ تعلیم اور تربیت کی بھی ، کےساتھ ریسرچ اور تعلیمی تعاون کو مضبوط کرنے کے لئے ہندستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔