تعلیم

ہندوستان کے این ایف ایس یو نے یوگنڈا میں پہلا بیرون ملک کیمپس کھولا

وزیر خارجہ جے شنکر نے اسے دو طرفہ تعلقات میں ‘ اہم سنگ میل’ قرار دیا

 ہندوستان کی نیشنل فارنسک سائنسز یونیورسٹی (این ایف ایس یو)کا پہلا بیرون ملک کیمپس بدھ کو یوگنڈا کے جنجا میں کھولا گیا۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اسے دو طرفہ تعلقات میں ایک ’’اہم سنگ میل‘‘ قرار دیا۔وزیر خارجہ  نے کہا کہ ہم اپنے دوطرفہ تعاون میں ایک اہم سنگ میل کو نشان زد کرنے کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں۔

 ہندوستان کی نیشنل فارنسک سائنسز یونیورسٹی یوگنڈا میں اپنا کیمپس کھول رہی ہے، یوگنڈا کی عوام کی دفاعی افواج کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے یہ کیمپس  کھولا گیا ہے۔ اس تقریب میںیوگنڈا کے نائب وزیر اعظم، وزراء اور اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جے شنکر نے کہا کہ آج ہندوستان اور یوگنڈا دونوں کے لیے ایک قابل فخر دن ہے۔وزیر نے نوٹ کیا کہ یہ دراصل ہندوستان کی پہلی سرکاری یونیورسٹی ہے جو بیرون ملک کہیں بھی کیمپس کھول رہی ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ ریاست گجرات سے ممبر پارلیمنٹ کی حیثیت سے، جہاں  این  ایف ایس یو واقع ہے، ان کے لیے یہ دیکھ کر خاص خوشی ہوتی ہے کہ یہ یونیورسٹی  وزیر اعظم نریندر مودی کا ذاتی وژن ہےاور ایسا کرنے سے وہ ایک پروجیکٹ کو حاصل کر رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ  این ایف ایس یو ایک قومی اہمیت کا ادارہ ہے اور یہ دنیا کی پہلی یونیورسٹی ہے جو خصوصی طور پر فرانزک سائنسز کے لیے وقف ہے۔’ ‘پچھلے کچھ سالوں سے، ہم نے دیکھا ہے کہ حکومت ہند کی طرف سے فراہم کردہ مختلف اسکالرشپس پر افریقہ میں طلبا کی طرف سے کورسز اور فرانزک سائنسز کی بہت زیادہ مانگ تھی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago