Categories: تعلیم

اورنگ آباد کے اردو اسکولوں اور مریم مرزا کی محلہ لائبریریوں میں منایا گیا عالمی یومِ مراٹھی

27فروری عالمی یومِ مراٹھی زبان

ریڈ اینڈ فاؤندیشن کی جانب سے اسکول کے طلباء ولائبریری ممبران میں پوسٹ کارڈ تقسیم

مراٹھی زبان میں ”خوشخط پوسٹ کارڈ لکھیے“ مقابلہ میں طلبا نے لیا حصہ

اورنگ آباد27/ فروری

مشہور مراٹھی شاعر کسوم ا گرج کے یومِِ پیدائش کو عالمی یومِ مراٹھی زبان“ کے طورپر منایا جاتاہے۔ کسوم اگرج کے ۰۱۱ویں پیدائش پر ریڈ اینڈ فاؤنڈیشن اورفیم کی جانب سے چلائی جارہی ہے مریم مرزا کی تحریک محلہ محلہ لائبریری کے تحت کسوم اگرج کے نام پر شہر کے مشہور علاقہ مصرواڑی میں رشیدہ اردو ہائی اسکول میں شروع کی گی ہے۔ اسی طرح مراٹھی غزل سمراٹ الہی جمعدار کے نام سے بھی نارے گاؤں علاقہ میں محلہ لائبریری چل رہی ہے۔ شہر کے مشہور علاقہ بائیجی میں واقع تحریک کی پہلی لائیریری بھارت تن ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام محلہ لائبریری کے ممبران شہر کے مشہور الہدی اسکول بائجی پورہ سے تعلق رکھتے ہیں انہوں نے بہترین انداز میں مراٹھی زبان میں پروگرام پیش کیا۔طلباء نے مراٹھی زبان میں نظمیں،کہانیاں اور مکالمے میں پیش کیے ان میں ثنا یونس، شرین ناصر، ہاجر شیخ، شفا طاہر،زارا الماس نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے صدر مرزاعبدالقیوم ندوی نے طلباء و اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے مراٹھی زبان کی اہمیت و افادیت خصوصاََ عالمی یومِ مراٹھی زبان سے متعلق معلومات سے بھر پور اپنے خطاب میں کہاکہ طلباء کے چاہیے کہ وہ اپنی مادری زبان  اردو کے ساتھ ساتھ ریاستی و سرکاری زبان ”مراٹھی“ زبان میں بھی عبور حاصل کریں ایک سے زائد زبانوں پر ہمیں دسترس حاصل ہونا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ وہ گزشتہ چارسالوں سے اردو اسکولوں اور اردو میڈیم کے طلباء میں کس طرح مراٹھی زبان کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں۔ دوسال قبل ملک کی تاریخ میں پہلی بار اردو اسکولو ں کے طلباء نے 25000ہزار پوسٹ کارڈ مراٹھی زبان پر لکھ کر ریکارڈ بنایا تھا۔ وہ خود بھی گرمیوں کی چھوٹیوں میں اپنے گھر پر محلہ کے بچوں کو جمع کر بنیادی و روزمرہ کی مراٹھی زبان سیکھاتے ہیں۔

اس موقع پر فاؤنڈیشن کے جانب سے الہدی اسکول کے طلبا و طالبات میں پوسٹ کارڈ تقسیم کیے گئے جن میں طلباء کو تین عنوانات کے تحت مراٹھی زبان میں پوست کارڈ لکھنا ہے۔ (۱) میرا پسندیدہ شہر اورنگ آباد۔(۲) میری پسندیدہ کتاب،(۳) میرا پسندیدہ مصنف۔

اسکول کے صدر معملہ شیخ نرگس کی سرپرستی و رہنمائی میں یہ پروگرام منعقد کیاگیا۔ ڈاکٹر نسرین قادری نے مہمان مرزا عبدالقیوم ندوی کا تعارف اور مراٹھی زبان کے تئیں ان کی فکرمندی وکوششوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ مرزا ندوی ہمیشہ ہمارے اسکول کے طلباء کے لیے کچھ نہ کچھ نیا اور تعلیمی مواد لے کر حاضر ہوتے ہیں ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اسکول کی دیگرمعلمات میں شمیم سحر،نشا شیخ،عظمی پروین اور فرخت جہاں نے طلبا کو مراٹھی زبان کے اہمیت و افادیت سے واقف کرایا اور بہترین انداز میں پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago