تعلیم

یو جی سی نیٹ؍ جے آر ایف فارسی میں اقراء خان کی شاندار کامیابی

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی طالبہ اقراء خان نے ملکی سطح کے اہم ایگزام نیٹ جے آر ایف فارسی مضمون میں اعلیٰ نمبرات سے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کامیابی کا مزدہ سنتے ہی یونیورسٹی سے لیکر گھر تک خوشیوں کا سما چھاگیا، ہر چہار دانگ سے لوگ مبارکباد پیش کررہے ہیں. یقیناً یہ اقراء کی جہد مسلسل، سعی پیہم اور کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

اقراء خان کی پیدائش یوپی کے ضلع شاہجہاں پور میں ہوء والدہ کے زیر سایہ تربیت پاء، ابتدائی تعلیم تکشیلا پبلک اسکول سے حاصل کی، گریجویشن لکھنو کے انٹیگرل یونیورسٹی سے کیا بعدہ دیش کی جانی مانی یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ فارسی میں ایم اے میں داخلہ لیا اور دو سال کے قلیل مدت میں نہ صرف فارسی زبان و ادب سیکھی بلکہ مشکل ترین اہلیتی امتحان یو جی سی نیٹ بھی بھی کوالیفائی کیا۔

اقراء کی کامیابی اس لیے بھی اہم ہے کہ اقرا نے گریجویشن کامرس سے کیا ہے فیلڈ تبدیل کرکے فارسی سے اتنی بڑی کامیابی حاصل کرنا یہ اپنے آپ میں بہت اہم ہے۔

اس موقع پر اقراء خان نے ان تمام کامیابیوں کا سہرا اپنی والدہ محترمہ کو دیاجنہوں نے ہمیشہ سے نہ صرف سپورٹ کیا بلکہ مشکل سے مشکل حالات میں بھی بیٹی کے ساتھ کھڑی رہیں اپنے بھائیوں، بھابھیوں، بڑی بہن کا خاص کر جامعہ کے شعبہ فارسی کے اساتذہ اپنے سینئر جونیئر ساتھیوں کا جامعہ لائبریرین اور ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کسی طرح بھی ان کی مدد کی۔

واضح رہے کہ فارسی سبجیکٹ سے نیٹ نکالنا بہت مشکل امر ہے خاص کر طالبات کیلیے اس میں بھی اقرا خان نے اپنی شب و روز کی محنت سے یہ ثابت کردیا کہ محنت کے آگے کچھ بھی ناممکن نہیں۔اس موقع پر اقرا کو مبارکباد پیش کرنے والوں میں جامعہ کے شعبہ فارسی کے تمام اساتذہ، طلبہ اور دیگر احباب خاص طور پر شامل ہیں۔

Dr M. Noor

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago