سعادت گنج،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)
مدرسہ اسلامیہ فیضان العلوم میں 14 مارچ بروز منگل بعد نماز عشاء ایک جلسہ “دستار فضیلت” کے عنوان سے منعقد ہونے جا رہا ہے۔ جس میں ملک کے مشہور و معروف خانوادہ سے تعلق رکھنے والے مولانا حارث عبدالرحیم اور مولانا مطیع الرحمٰن عوف ندوی بحیثیت مقرر لکھنؤ سے تشریف لا رہے ہیں۔ اس جلسہ میں خواتین کے لیے باقاعدہ پردے کےنظم کے ساتھ اسکرین ڈسپلے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ تاکہ جلسہ میں خواتین حضرات کو کسی بھی قسم کی دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
مدرسہ کے مینیجرسیٹھ محمدارشاد انصاری نے نمائندے کو بتایا کہ دوسری بار ہمارے مدرسہ میں جلسہ دستار فضلیت کا انعقاد ہو رہا ہے۔ اس سے قبل 2016 میں جلسہ منعقد ہوا تھا۔ جس میں 30 بچوں کی دستار بندی ہوئی تھی۔ اور اس بار تقریباً 25 بچوں کے سروں پر دستارِفضلیت باندھی جائے گی۔
جلسہ کے مشترکہ نگراں مولانا محمدفرمان مظاہری و مولانا محمداخترقاسمی نے عظمت قرآن کی فضیلت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے بڑے فخر کی بات ہے کہ ہمارے قصبہ میں 25 حفاظ کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اگر اللہ نے چاہا تو انہیں میں سے کچھ طلبہ آگے کی تعلیم جاری رکھتے ہوئے قاری بنیں گے تو کچھ عالم بھی بنیں گے۔ انہوں نے سعادت گنج کے قرب و جوار کے لوگوں سے جلسہ میں شرکت کی گزارش بھی کی ہے۔ یہ جلسہ الحاج سیٹھ محمدعرفان انصاری کی صدارت ، الحاج مشتاق احمد امیرجماعت حلقہ سعادت گنج کی سرپرستی ، اورمولانا محمدغفران قاسمی کی نظامت میں منعقد ہوگا۔