Urdu News

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے سترہ پروگراموں کے انٹرنس ٹسٹ کے نتائج کا کیا اعلان

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے دفتر کنٹرولر امتحانات

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے دفتر کنٹرولر امتحانات نے تعلیمی سال دوہزار تیئس اور چوبیس کے لیے سترہ پروگراموں کے انٹرنس ٹسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا۔

جامعہ امتحانات کی ویب سائٹ

                www.jmicoe.in

 پرعارضی طورپر منتخب طلبا کی فہرست موجود ہے۔

مندرجہ ذیل پروگراموں میں داخلے کی کاروائی دس جولائی دوہزارتیئس سے شروع ہوجائے گی اور چودہ جولائی دوہزار تیئس کوبند ہوگی۔

ایم۔ اے۔ معاشیات

ایم۔اے۔ سیاسیات

ایم۔اے۔ پبلک ایڈمنسٹریشن

 ایم۔اے۔ سماجیات

یڈوانس  ڈپلوما ان کونسلنگ سائیکولوجی

بیچلر ان لائبریری سائنس

بی ایف اے پینٹنگ

بی ایف اے آرٹ ایجوکیشن

بی ایف اے اسکلپچر

بی ایف اے اپلائیڈ اآرٹس

 پی جی ڈپلوما ان اسٹل فوٹوگرافی

 پی جی ڈپلوما ان ایکٹنگ جی دس

ایم۔اے۔ ماس کام     ایم بیس

ایم۔اے۔ کنورجینٹ جرنلزم      ایم اکیس

ایم۔اے۔ ڈولپمنٹ کمیونی کیشن   ایم بائیس

 ایم۔اے۔ویزوئل ایفیکٹس      ایم تیئس

ڈپلوما ان انجینیئرنگ  ڈی صفر ایک

 امیدواروں کو صلاح دی جاتی ہے کہ اگلے چند دنوں میں مزید پروگراموں کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا اس لیے وہ جامعہ کی ویب سائٹ کو باقاعدگی سے دیکھتے رہیں۔

 عارضی طورپر منتخب طلبا اگر داخلے کے لیے مقررہ وقت پر داخلہ نہیں لیتے ہیں تو انھیں بعد میں داخلہ نہیں دیا جائے گا اور اس سلسلے میں کسی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔

Recommended