Urdu News

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے یوگا کا نواں بین الاقوامی دن منایا

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے یوگا کا نواں بین الاقوامی دن منایا

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اس سال ’یوگا فار واسودھاویا کوٹومبھ‘ کے مرکزی خیال کے ساتھا آج یوگا کا نواں بین الاقوامی دن منایا۔ یہ اہم پروگرام جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اسپورٹس ڈپارٹمنٹ نے این ایم اے کے پٹوودی اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوا۔

پروگرام کی مہمان خصوصی شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ،پروفیسر نجمہ اختر(پدم شری) نے ساڑھے سات بجے پروگرام کا افتتاح کیا۔پروفیسرمحمود شکیل پروگرام کے مہمان اعزازی تھے۔

این سی سی کیڈٹس، این ایس ایس رضاکاراور یونیورسٹی کے اسٹاف نے یوگا کے مشترکہ ضوابط کی پابندی(سی وائی پی) کے ساتھ یوگا کا روح پرور سیشن کیا۔یوگا کے فن ماہرجناب اعجاز نے اس سیشن میں طلبا کو یوگا کے مختلف آسنوں کو کرنے کے لیے طریقے بتائے۔

شیخ الجامعہ نے اپنی تقریر میں آدمی کی صحت کے لیے یوگا کرنے کے فوائد کی نشان دہی کی۔انھوں نے فخریہ طورپر بتایاکہ یوگا ہندوستان کی دھرتی سے جنما ہے جسے آج عالمی سطح پر منایا جاتاہے اور یہ سب کچھ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی وجہ سے ممکن ہوسکا ہے۔

پروگرا م کے کامیاب انعقاد کے لیے پروفیسر نجمہ اختر نے پروفیسر وسیم احمد خان اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کی۔اس موقع پر انھو ں نے گیمز اینڈ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے بروشر کا بھی اجرا کیا۔گیمز اینڈ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر وسیم احمد خان کے شکریے کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

یوگا کے بین الاقوامی دن کو کامیاب بنانے کے لیے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے مختلف دارالاقامہ اور شعبوں میں بارہ جون سے بیس جون دوہزار تیئس کے درمیان یوگا کی پریکٹس کے سیشن اور دوسری سرگرمیاں انجام پائی ہیں۔

Recommended