تعلیم

جامعہ ملیہ اسلامیہ نےلائبریری یوزرس کےلیے’ای لائبریری موبائل ایپ اورخودکاران/آؤٹ حاضری نظام’کیا لانچ

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے مسجل پروفیسر ناظم حسین الجعفری نے آج ڈاکٹر ذاکر حسین لائبریری میں لائبریری استعمال کرنے والوں کے لیے ’ای لائبریری موبائل ایپ اینڈ خودکاران/آؤٹ حاضری نظام لانچ کیا ہے۔ڈاکٹر ذاکر حسین لائبریری کی جانب سے قرآن پاک کی نمائش کے دوران ان دوخدمات کو لانچ کیا گیا۔قرآن کریم کی اس نمائش میں پندرہویں صدی کے قدیم نسخے بھی شامل تھے۔

ڈاکٹر ذاکر حسین لائبریری ہزاروں کی تعداد میں ای۔ رسالے اور جرنلز، ای۔ بک اور ای۔ڈیٹا بیس کا خریدار ہے اس کے ساتھ ساتھ انفلبنیٹ سینٹر کنسورٹیم کے ای۔شودھ سندھو کی جانب سے اہم وسائل کو بھی مہیا کرتاہے۔ای۔لائبریری موبائل ایپ سے بونا فائیڈ یوزرس کو کسی بھی وقت اور کہیں سے معلومات تک کی رسائی کو آسا ن بناتاہے۔

’آٹومیٹیڈ ان /آؤٹ اٹینڈینس سسٹم آف لائبریری یوزرس‘ کے لانچ کے دوران دوسری سروس اس لحاط سے منفر دہے کہ اس نے پہلے سے موجود لائبریری یوزرس کے آنے اور جانے کی حاضری کو ہاتھ سے لکھنے والے نظام کی جگہ لی ہے۔بارکوڈ ٹکنالوجی سے چلنے والے اس نظام میں تیز اور آسانی کا تجربہ کرنے والے طلبا نے اسے بہت عمدہ بتایاہے۔

آفیشیئٹنگ لائبریریندڈاکٹر سفیان احمدنے مسجل جامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ساتھ ساتھ دیگر معزز مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے انھیں نمائش کے متعلق بتایا اس کے علاوہ لائبریری میں جو نئی خدمات متعارف ہورہی ہیں ان کے متعلق بھی بتایا۔

 ڈینز،ڈائریکٹرز،فیکلٹی اسٹاف اور طلبا کی موجودگی میں پروفیسر ناظم حسین الجعفری نے نمائش کا افتتاح کیا۔نمائش میں قرآن کریم کے پندرہویں صدی کے نایاب نسخے بھی تھے۔ان نسخ مختلف خطوں جیسے کہ نسخ،محقق،نستعلیق اور شکستہ خط میں تحریر قرآن پاک بھی تھے۔

اس کے علاوہ نمائش میں مختلف مقامی زبانوں ہندی،کنڑا،ملیالم اور بیرونی زبانوں جاپانی، جرمن،فرانسیسی اور روسی زبانوں میں وغیرہ قرآن پاک کے شائع شدہ نایاب تراجم بھی تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago