Categories: تعلیم

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے تعلیمی سال 2021-22 کے لیے ای ۔پراسپیکٹس لانچ کیا

آٹھ نئے کورسیز شروع کرنے کے ساتھ چار نئے شعبے کا قیام

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے آج تعلیمی سال2021-22کے لیے ای ۔پراسپیکٹس لانچ کردیا ہے۔پراسپیکٹس میں مختلف انڈر گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، بی ٹیک، بی آرک، ڈپلوما ، ایڈوانس ڈپلوما ،پوسٹ گریجویٹ ڈپلوماکورسیز میں داخلے سے متعلق اطلاعات درج ہیں۔یہ پراسپیکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹwww.jmi.ac.in اور کنٹرولر امتحانات کے پورٹلwww.jmicoe.in پر اپلوڈ کردیا گیا ہے۔

مختلف کورسیز میں داخلے کے لیے آن لائن درخواست مورخہ30/ جون 2021تک جمع کرسکتے ہیں۔آن لائن درخواست جمع کرتے وقت اگر کوئی غلطی ہو جائے تو یکم جولائی2021سے پانچ جولائی2021تک اسے درست کرسکتے ہیں۔ایڈمٹ کارڈ مورخہ 15/ جولائی 2021سے جاری کیے جائیں گے۔

34کورسیز کے لیے انٹرنس امتحان مورخہ26جولائی سے 28اگست2021تک منعقد ہوں گے اور کوالیفائی امتحان کے نتائج جمع کرنے کی آخری تاریخ30 ستمبر2021ہے۔ لینگویج کورس میں جزوقتی سرٹیفیکٹ ،ڈپلوما اور ایڈوانس ڈپلوما کے انٹرنس ٹسٹ کے لیے بعد میں الگ سے اطلاع دی جائے گی۔

ملک میں جاری وبا کی صور ت حال کے پیش نظر مندرجہ بالاتاریخوں میںتبدیلی بھی ہوسکتی ہے۔تاریخ میں کسی طرح کی تبدیلی ہوئی تو اس کی اطلاع یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کردی جائے گی۔جامعہ ملیہ اسلامیہ میں داخلے کے خواہش مند طلبا و طالبات کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ باقاعدگی سے دیکھتے رہیں۔

یونیورسٹی نئے تعلیمی سال 2021-22 سے آٹھ نئے کورسیز شروع کررہی ہے:

1ماسٹر آف ڈیزائن ، فیکلٹی آف آرکی ٹیکچر

2بی ۔اے۔(آنرز)فرینچ اینڈ فرینکوفون اسٹڈیز ، سینٹر آف اسپینش اینڈ لٹن امیریکن اسٹڈیز

3بی ۔اے۔ (آنرز) اسپینش اینڈ لٹن امیریکن اسٹڈیز ، سینٹر آف اسپینش اینڈ لٹن امیریکن اسٹڈیز

4ایم۔ایس سی انوائیرن مینٹل سائنسز اینڈ مینجمنٹ

5ایم۔اے۔ماس میڈیا (ہندی) شعبہہندی

6پی ۔جی ۔ڈپلوما ان ٹرانسلیشن اسٹڈیز ،ڈپارٹمنٹ آف انگلش

7پی۔جی۔ ڈپلو ان انگلش ۔ہندی ٹرانسلیشن شعبہ ہندی

8ایم بی اے ( ہیلتھ کیئر اینڈ ہاسپٹل مینجمنٹ

یونیورسٹی نئے تعلیمی سال سے چار نئے شعبے بھی قائم کررہی ہے جن کے نام یہ ہیں:(1)ڈپارٹمنٹ آف ڈیزائن اینڈ انوویشن (2)ڈپارٹمنٹ آف ہاسپٹل مینجمنٹ اینڈ ہاسپک اسٹڈیز(3)بیرونی زبانوں کا شعبہ اور (4) ڈپارٹمنٹ آف انوائرون مینٹل سائنسیز۔

اس موقع پر جامعہ شیخ الجامعہ پروفیسر نجمہ اختر کہا کہ ”جامعہ ایک کثیر سطحی تعلیمی نظام کا ادارہ بن گیا ہے جو اسکول سے لے کر انڈر گریجویٹ،پوسٹ گریجویٹ،پی ایچ ڈی اور پوسٹ ڈاکٹرل تک کی تعلیمی ضرورتوں کا احاطہ کرتاہے۔ جامعہ میں ملک بھر سے ذہن طلبا و طالبات کے کھنچے آنے کی وجہ یہ ہے کہ یہاں نو فیکلٹیز، 39تدریسی اور تحقیقی شعبے ، 30 سے زائد آموزش اور تحقیق کے مراکز ،190 کورسیزتقریباً 800 فیکلٹی اراکین اور بیس ہزار سے زائد طلبا ہیں۔ اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے اور اپنے بے رنگ خاکوں میں رنگ بھرنے کے لیے جامعہ کی تخلیقی فضا سے استفادہ کرتے ہیں۔اختراعات کے فروغ کے ساتھ نئے نئے افکار و خیالات کو مجسم کرنے کے ساتھ آج جامعہ مینارہ ٔ نور بن چکا ہے۔جامعہ کے معماروں کے خوابوں کو زندگی اور حقیقت میں بدلتے ہوئے ہم اپنے وژن یعنی ” ایسی انسانی دنیا کی تعمیر جس میں شمولیت، مساوات،فیلوشپ اور ہرکسی کے لیے امن و انصاف ہو “ کے حصول کی جدو جہد کررہے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago