جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ڈپارٹمنٹ آف ٹیچر ٹریننگ اینڈنان فارمل ایجوکیشن میں چارروزہ آئی سی ٹی ورکشاپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیرہوگیا۔22 فروری تا25 فروری چلنے والے اس ورکشاپ کا افتتاح صدرشعبہ پروفیسر ناہیدظہورنے کیا تھا۔
اس پوری ورکشاپ میں کل 24 سیشن ہوئے جن میں تدریس وآموزش کے عمل کو ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے مؤثر، مفید، جامع اور طلبامرکوزبنانے کے طریقوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔
ورکشاپ کوآرڈینیٹراورکورس کوآرڈینیٹر ڈاکٹرمحمد اسجد انصاری نے اس پروگرام کے سبھی سیشنز کوموثر بنانے کے لیے دہلی کی مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں سے ٹیکنالوجی کے ماہرین کو مدعوکیا۔
اس کی اختتامی تقریب فیکلٹی آف ایجوکیشن کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی۔صدرشعبہ پروفیسر ناہید ظہور، ڈاکٹرمامورعلی، ڈاکٹرانصاراحمد اورشعبے کے کئی اساتذہ اور طلبا وطالبات نے شرکت کی۔
ڈاکٹرمحمداسجد انصاری سبھی کا خیرمقدم کرتے ہوئے ورکشاپ کے آموزشی ماحصل کو تفصیل سے پیش کیا۔ اس موقع پر صدر شعبہ نے موجودہ دورمیں ہماری روزمرہ کی زندگیوں میں ٹیکنالوجی کی اہمیت وافادیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا کہ ٹیکنالوجی کا مثبت استعمال ہمیں کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنے مقاصدمیں کامیاب ہوسکیں۔
ڈاکٹرمامورعلی نے اپنے خطاب میں موجودہ دورمیں تدریسی وآموزشی عمل کے تیزی سے بدلتے منظرنامے پر ٹیکنالوجی کی اہمیت اور اس کو اپنانے پر زوردیا اور کہا کہ اب ٹیکنا لوجی کا استعمال تدریسی عمل میں ناگزیر بن چکاہے۔
ڈاکٹرانصاراحمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس دورمیں ہم اسی وقت اچھے اور موثر استادبن سکتے ہیں جب ہم تدریس کی بنیادی مہارتوں سے لیس ہوں۔
اس موقع پر سامعین نے اپنے تاثرات بھی پیش کیے۔ پروگرام کا اختتام ڈاکٹرمحمداسجد انصاری کے اظہارتشکر پر ختم ہوگیا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…