Urdu News

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ٹیم نے جیتا دلی یونیورسٹی کا قومی مباحثہ مقابلہ دوہزار تئیس

جامعہ ملیہ اسلامیہ،نئی دہلی

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے لیے یہ امر باعث مسرت و افتخارہے کہ جامعہ کی ڈیبیٹنگ سوسائٹی بول جس کی نمائندگی سدیپ کرشنا بی اے۔ایل ایل بی،فیکلٹی آف لا اورپریناشو چوہان،ایم اے ہیومن رائٹس،شعبہ سیاسیات جامعہ ملیہ اسلامیہ کررہے تھے اس ٹیم نے راجدھانی کالج (دہلی یونیورسٹی) کے وچار منتھن پانچ اعشاریہ قومی مباحثہ مقابلہ دوہزارتئیس میں اول مقام حاصل کیاہے۔

جامعہ کو ٹیم کو اس مقابلے کا فاتح قرار دیاگیااور ٹیم نے موقر رولنگ ٹرافی پر بھی قبضہ جمایا۔جامعہ ملیہ اسلامیہ نے تیسری مرتبہ رولنگ ٹرافی کو برقرار رکھا ہے۔قومی مباحثے ’نمائندہ جمہوریت کے مقابلے میں شراکت جمہوریت زیادہ بہتر‘ کے موضوع پر منعقد ہواتھا۔

قومی مباحثہ کے اس مقابلے میں ملک کے طول وعرض نے مختلف یونیورسٹیوں نے حصہ لیا تھا۔اس مقابلے میں جناب ابھے کمار نے جو سردست ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آف انڈین کونسل (آئی سی سی آر) کے بطور اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور مدغاسکر اور کوموروس کے سابق سفیر رہ چکے ہیں شرکت کی۔

پروفیسر نجمہ اختر،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے دونوں طلبا کو اس شان دار کامیابی کے لیے مبارک باد دی اور مستقبل میں ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Recommended