Urdu News

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے جاب کم انٹرن شپ فیئر ’جاب کنیکٹ‘(جاب اتسو) کولوگوں کا ملا بھرپور پیار

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں جاب کم انٹرن شپ فیئر ’جاب کنیکٹ‘کا انعقاد

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل (یو پی سی)نے مورخہ تین اور چار مئی کو آن لائن وضع میں جاب کم انٹرنشپ فیئر ’کیریئر کنیکٹ‘(جاب اتسو)منعقد کیا۔یہ پروگرام نندی فاؤنڈیشن اینڈ مہندرا پرائڈ کلاس روم کے اشترا ک سے منعقد کیا گیا تھا۔پروگرام کے اہم ایسو سی ایٹ اسپانسر آئی ای ایس نئی دہلی تھے۔ جاب اتسو کو طلبا نے خوب پسند کیا اور تمام کورسیز کے دوہزار طلبا نے اس میں اپنا رجسٹریشن کرایا۔دوروزہ جاب اتسو پروگرام میں ایک سو بیس طلبا منتخب بھی ہوئے اور پانچ سو طلبا کو اگلے مراحل کے لیے شارٹ لسٹ بھی کیا گیاہے۔اس پروگرام میں بایوڈاٹا ولیڈیشن اور موک انٹرویو کے بھی اسٹال لگائے گئے تھے جن میں تین سو طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 جاب فیئر میں مجموعی طورپر (آن لائن اور آف لائن وضع ملاکر)ساٹھ کمپنیوں نے حصہ لیا۔ان میں اہم اور بڑی کمپنیوں میں ٹیک مہندرا،جی ٹی ای کے ٹی، ایکسی کوم کنسلنٹنگ،وی سرو،مینٹیک، دی اکونومک ٹائمز اور آئی گلوبلز وغیرہ تھیں۔فیکلٹی آف انجنیئرنگ،ڈپارٹمنٹ آف مینجمنٹ اسٹڈیز اور یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل کے کلام روم میں آف لائن انٹریوز ہوئے تھے۔جاب فیئر کے افتتاحی اجلاس کی مہمان خصوصی پروفیسر نجمہ اختر(پدم شری)،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ تھیں انھوں نے فیکلٹی آف انجینئرنگ کے آڈی ٹیوریم میں پروگرام کو شروع کرایا۔یونیورسٹی پلیسمنٹ سینٹر کی اعزازی ڈائریکٹر پروفیسر راحیلہ فاروقی نے استقبالیہ خطبہ دیا۔انھوں نے کمپنیو ں کے ایچ آرز،مندوبین کا پروگرام میں خیر مقدم کیااور دوہزارتیئس میں جو پلیسمنٹ ہوئی ہیں ان کی جھلکیاں پیش کیں۔ پروگرام کے مہمان اعزازی جناب روی شریواستو نندی فاؤنڈیشن کے ریجنل مینیجرنے خواتین خودمختاری اور زراعت میں نندی فاؤنڈیشن کی پہل کے متعلق بتایا۔

 پروفیسر نجمہ اختر(پدم شری)،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے طلبا کی تربیت اور ان کے پلیسمنٹ کے لیے کی پلیسمنٹ سیل کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے لیے یوپی سی کو مبارک باد دی اور جاب اتسو دوہزار تئیس کے انعقاد کے لیے بھی مبارک باد دی۔انھوں نے کہاکہ جامعہ ملیہ اسلامیہ اپنے طلبا کی ہمہ جہت ترقی کے لیے کوشاں رہتاہے اور ان کی قابلیت پر بھی بھروسہ اور اعتماد جتایا۔یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل کی نائب اعزازی ڈائریکٹر پروفیسر صباح خان شکریے کی رسم ادا کی۔ جاب اتسو کو کامیاب بنانے کے لیے یوپی سی کے عہدیداروں اور اہل کاروں کی مساعی،جامعہ انتظامیہ کے تعاون اور مختلف کورسیز کے طلباکی انتھک مساعی کا انھوں نے اعتراف کیا۔ فائن آرٹ  ڈپارٹمنٹ اور ہوٹل مینجمنٹ کے طلبا نے بھی اپنے اپنے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا جوہر دکھانے کے لیے اپنی کاریگری کے نمونوں کے اسٹال لگائے تھے۔اسٹوڈینٹ پلیسمنٹ کوآرڈی نیٹر س اور مختلف کورسیز کے رضاکار طلبا یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل کے اسٹاف کے ساتھ مل کر یہ کارنامہ انجام دیا ہے اور اس پروگرام کو زبردست کامیاب بنانے کے لیے شب و روز محنت کی ہے۔

Recommended