Categories: تعلیم

کورونا وائرس کی وجہ سے جے ای ای مین اپریل کے امتحانات ملتوی

کورونا وائرس کی وجہ سے جے ای ای مین اپریل کے امتحانات ملتوی

نئی دہلی ، 18 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں کورونا وائرس کی بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر ، مشترکہ داخلہ امتحان (جے ای ای) مین 2021 کے اپریل کے سیشن کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ یہ امتحان 27 ، 28 اور 30اپریل کو ہونا تھا۔

مرکزی وزیرتعلیم رمیش پوکھڑیال نشنک نے اتوار کے روز ٹویٹ کرکے یہ معلومات دی۔ انہوں نے کہا’کورونا کی صورت حال کے پیش نظر ، میں نےJEE مین 2021 (اپریل) امتحان ملتوی کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ طلباکی حفاظت اور ان کا کیریئر ہماری پہلی ترجیح ہے۔‘

ایک اور ٹویٹ میں ، انہوں نے کہا ’جے ای ای مین امتحان کی نئی تاریخوں کا اعلان امتحان سے کم از کم 15 دن پہلے کیا جائے گا۔‘

قومی امتحانات ایجنسی (این ٹی اے) کی ریلیز کے مطابق ، این ٹی اے طلبہ برادری کی حمایت کرتے ہوئے چار سیشن میں جے ای ای (مین) -2021 امتحان کرارہی ہے۔ ایجنسی نے فروری اور مارچ میں کامیابی کے ساتھ دو سیشن کروائے ہیں۔ 23 اور 26 فروری کے درمیان منعقدہ پہلے سیشن میں 620978 اور 16 اور 18 مارچ کے درمیان منعقدہ دوسرے سیشن میں 556248 امیدوار شریک ہوئے تھے۔

سال دوہزار اکیس کے لیے مشترکہ داخلہ امتحان جے ای ای مین مزید احکامات جاری ہونے تک ملتوی

امتحان کے انعقاد سے متعلق قومی ایجنسی نے سال 2021 کیلئے مشترکہ داخلہ امتحانJEE Main کے اپریل سیشن کے امتحانات ملتوی کردیئے ہیں۔ کووڈ انیس کی موجودہ صورتحال کے مدنظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ تعلیم کے مرکزی وزیر رمیش پوکھریال نشنک کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اخباری بیان میں یہ جانکاری دی گئی ہے۔

امتحانات سے متعلق قومی ایجنسی نے کہا ہے کہ نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا اور کم از کم 15دن پہلے اِس کی اطلاع دے دی جائے گی۔JEE Mainکے یہ امتحانات اِس مہینے کی 27، 28 اور 30 تاریخ کو ہونے والے تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago