Urdu News

جے این یو: دو گروپوں کی لڑائی کے بعد کیمپس کا کیا ہے ماحول؟

جواہرلعل نہرو یونیورسٹی، نئی دہلی

جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں جمعرات کی شام دو طلبا کے گروپوں کے درمیان حملہ اور تصادم کے سلسلے میں پولیس نے دو الگ الگ ایف آئی آر درج کی ہیں۔

اس معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے جنوبی مغربی ضلع کے ڈی سی پی منوج سی نے کہا کہ پہلی ایف آئی آر جے این یو کے طالب علم نشانت ناگر کی شکایت پر درج کی گئی تھی۔

آئی پی سی کی دفعہ 323/341/34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دوسری طرف جے این یو کے طالب علم کارتک کے بیان پر آئی پی سی کی دفعہ 323/341/34 کے تحت دوسری ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ دونوں ایف آئی آر وسنت کنج نارتھ پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ہیں۔ اس معاملے میں آگے مقامی پولیس کی ٹیم تحقیقات کر رہی ہے۔

معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے ڈی سی پی نے کہا کہ جمعرات کی شام پانچ بجے پولیس کو پی سی آر کال موصول ہوئی۔ بتایا گیا کہ جے این یو میں نرمدا ہاسٹل کے پاس طلباء  کے درمیان لڑائی ہوئی ہے۔ جب مقامی پولیس موقع پر پہنچی تو معلوم ہوا کہ طالب علموں کے دو گروپوں کے درمیان ذاتی بات پر لڑائی ہوئی تھی۔

جے این یو اسٹوڈنٹس یونین کے صدر آئی سی گھوش نے الزام لگایا ہے کہ یہ جے این یو کیمپس کے سیکورٹی نظام کی سراسر ناکامی ہے، جس طرح کیمپس میں یکے بعد دیگرے اس طرح کے واقعات ہو رہے ہیں، یہ انتہائی تشویشناک ہے۔

آئی سی گھوش نے کہا کہ 10 نومبر کے اس واقعہ سے پہلے 9 نومبر کو بھی طلبہ کے درمیان کچھ جھڑپ ہوئی تھی جس پر کسی نے سخت کارروائی نہیں کی۔

Recommended