تعلیم

کرناٹک: مسلم طالبات نےامتحان میں حجاب کی مانگی اجازت،چیف جسٹس نےکیا کہا؟

نئی دہلی،22فروری(انڈیا نیرٹیو)

کرناٹک میں  اسکولوں  میں حجاب پر پابندی کے معاملے میں ایک بار پھر مسلم طالبات نے سپریم کورٹ میں اپنا مدعا پیش کیا ہے۔چونکہ 9 مارچ سے امتحان ہونے والے ہیں اس لئے طالبات نے ایک بار پھر سپریم کورٹ کے سامنے حجاب پہن کر امتحان میں شرکت کی اجازت طلب کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ نے کہا کہ وہ مسلم طالبات کو سرکاری کالجوں کے امتحانات میں حجاب پہننے کا مطالبہ کرنے والی درخواست کی سماعت کے لیے جلد ہی تین ججوں کی بنچ تشکیل دی جائے گی۔

ایڈوکیٹ شادان فراست نے سی جے آئی کے سامنے معاملے کی جلد سماعت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات 9 مارچ سے شروع ہونے والے ہیں۔چیف جسٹس نے پوچھا، “انہیں امتحان دینے سے کیوں روکا جا رہا ہے؟” فراست نے کہا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ  “کیونکہ  وہ سر پر اسکارف پہنتی ہیں۔ تو چیف جسٹس  نے جواب دیا، “میں اس پر فیصلہ کروں گا۔

 سینئر ایڈوکیٹ میناکشی اروڑہ کی جانب سے سرکاری کالجوں میں امتحانات کی فوری ضرورت کا ذکر کرنے کے بعد 23 جنوری کو سی جے آئی نے فوری  درخواست پر غور کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ کرناٹک حکومت کے سرکاری پری یونیورسٹی کالجوں میں حجاب پہننے پر پابندی کے فیصلے کے بعد، بہت سے مسلم طلبا  کو نجی کالجوں میں جانے پر مجبور ہونا پڑا۔ تاہم یہ امتحان سرکاری کالجوں میں لیا جاتا ہے۔

اس پس منظر میں درخواست گزاروں نے امتحان میں شرکت کی اجازت مانگی ہے۔طالبات کے وکیل نے اس موقع پر کہا کہ وہ پہلے ہی ایک سال کھوچکی ہیں۔ وہ دوسرا سال نہیں کھونا چاہتیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago