تعلیم

مولانا آزاد کالج،اورنگ آباد کے پرنسپل ڈاکٹر مظہر فاروقی یو جی سی اسٹینڈنگ کمیٹی  کےرکن نامزد

مولانا آزاد کالج اورنگ آباد (مہاراشٹر) کے پرنسپل اور ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی اورنگ آباد کے سابق ڈین،آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ڈاکٹر مظہر احمد فاروقی جو 30 سال سے تدریسی اور تحقیقی خدمات انجام دے رہے ہیں ان کی رہنمائی میں اب تک 23 طلباپی ایچ ڈی مکمل کر چکے ہیں۔

انکی اپنی تحقیق پر مشتمل 400 تحقیقی مقالے  شائع ہوچکے ہیں اسی طرح کیمسٹری میں انکے  نو پیٹنٹ ہیں۔تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ مراٹھواڑہ سے حکومت ہند کے اعلٰی تعلیم کے میعار اور مراعات کے ادارے، یو جی سی دہلی کے لئے ڈاکٹر مظہر احمد فاروقی جیسی سائنٹسٹ وفلسفی شخصیت کو نمائندگی دی گئی ہے۔

یو جی سی نے حال ہی میں منعقدہ 568 ویں میٹنگ کے دوران اپنے فیصلے کے بعد اعلیٰ تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی تقرری اور پی ایچ ڈی کی ڈگریوں کے حوالے سے ہونے والی خلاف ورزیوں کی جانچ کے لیے ایک، نو رکنی کمیٹی تشکیل دی ہےجسکے تحت اساتذہ کی تقرری اور پی ایچ ڈی کے لئے کی جانے والی یا کی جاچکی تحقیق کی جانچ اور میعار کو متعین کرنا ہے تاکہ اعلٰی تعلیم کے اصول اور ضوابط پر عمل آوری کو یقینی بنایا جاسکے۔

 یو جی سی ضابطے کے تحت 1. یونیورسٹیوں اور کالجوں میں اساتذہ اور دیگر تعلیمی عملے کی تقرری کے لیے کم از کم قابلیت پر یو جی سی کے ضوابط اور اعلیٰ تعلیم میں معیارات کو برقرار رکھنے کے اقدامات، 2018۔2. یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (پی ایچ ڈی ڈگری کے ایوارڈ کے لیے کم از کم معیارات اور طریقہ کار) ضوابط، 2022۔ اس کے باوجود یو جی سی کو  شکایات موصول ہوتی رہتی ہیں۔

 چنانچہ اساتذہ کی تقرری اور پی ایچ ڈی ایوارڈ کی نگرانی کے لیے یو جی سی کی جانب سے ایک اسٹینڈنگ کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اس کمیٹی کے  نو ممبران میں اکثریت وائس  چانسلرس کی ہے۔

تاہم یہ پہلی بار ہوا ہیکہ یو جی سی میں مراٹھواڑہ کو مظہر احمد فاروقی کے روپ میں نمائیندگی دی گئی ہے ۔ اس کمیٹی کے چیرمین سینٹرل یونیورسٹی جھارکھنڈ کے وائس چانسلر پروفیسر داس ہیں۔ اس موقع پر ملک کی مختلف یونیورسٹیوں اور مختلف اداروں کے سربراہوں و بہی خواہوں نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے طمانیت کا اظہار کیا ۔

ڈاکٹر مظہر احمد فاورقی کی اس نامزدگی پر مولانا آزاد  ایجوکیشنل سوسائ و ٹرسٹ کے ارباب، کالج کے ساتھی اسٹاف اور شہریان نے دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Dr. R. Misbahi

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago