Categories: تعلیم

مولانا آزاد قومی یکجہتی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے سب سے بڑے داعی تھے: شیخ عقیل احمد

قومی اردو کونسل کے زیر اہتمام ’آج کے ہندوستان کے لیے مولانا آزاد کی وراثت‘ کے موضوع پر خصوصی لیکچر

مولانا ابوالکلام آزاد کی سالگرہ اور قومی یومِ تعلیم کی مناسبت سے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی کے زیر اہتمام ’آج کے ہندوستان کے لیے مولانا آزاد کی وراثت‘ کے عنوان سے آن لائن لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر استقبالیہ و  تعارفی کلمات پیش کرتے ہوئے کونسل کے ڈائرکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد نے کہا کہ آزاد ہندوستان کی تعمیر و تشکیل  میں  مولانا ابوالکلام آزاد کا نمایاں کردار  ہے۔انھوں نے کہا کہ مولانا آزاد کی قیادت کا میدان بہت وسیع تھا، انھوں نے جس میدان میں بھی قدم رکھا، اپنی عظیم شخصیت کے اَنمٹ نقوش ثَبت کردیے۔انھوں نے کہا کہ مولانا آزاد قومی یکجہتی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے سب سے بڑے داعی تھے اور انھوں نے اپنی تحریروں اور تقریروں  میں جابہ جا متحدہ قومیت اور اس مشترک سرمایے کو موضوع ومحور بنایا، جو ہندوستانی قوم کا ہزاروں سال کا  قابل فخر سرمایہ ہے اور اسی پر اپنے سیاسی نظریے کی بنیاد رکھی۔ شیخ عقیل نے کہا کہ آزاد ہندوستان میں تعلیمی منصوبہ بندی کا آغاز بھی مولانا نے ہی کیا اور  ملک کے تمام طبقات کے لیے تعلیم کو لازمی قرار دیتے ہوئے اسے قومی ترقی کی بنیادی شرط قرار دیا۔اسی وجہ سے ان کے یومِ پیدایش کو یوم تعلیم کے طورپر منایا جاتا ہے اور کونسل کی طرف سے مولانا کے فکر و نظر پر ہر سال  خصوصی لیکچر  کا اہتمام کیا جاتا ہے،آج  کا یہ پروگرام بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

قومی اقلیتی کمیشن کے سابق چیئر مین   وجاہت حبیب اللہ نے خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ مولانا آزاد کی مذہبی و ثقافتی وراثت موجودہ ہندوستان کے لیے نہایت اہم اور قابل تقلید ہے۔ انھوں نے کہا کہ مولانا آزاد اور ان کے رفقا نے متحدہ ہندوستان اور مشترکہ تہذیب کی جس روایت کی نمائندگی کی اورجس پر وہ تاعمر زور دیتے رہے اس کی بنیادیں ہمارے قدیم مذہبی متون میں پائی جاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مولانا نے بہ بانگ دہل کہا تھا کہ ہمیں جس طرح اسلام کی تیرہ سو سالہ وراثت کا وارث ہونے پر فخر ہے،اسی طرح ہندوستان کی ناقابل تقسیم وحدت کا بھی میں حصہ ہوں،جو ہماری ہزاروں سالہ معاشرت سے تشکیل پائی ہے۔ انھوں نے ہندوستانی مذہبی روایات اور قدیم مذہبی متون کی روشنی میں ہندوستان کے ثقافتی تنوع اور تہذیبی ثروت مندی پر بھرپور روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا کہ مولانا آزاد نہ صرف عالم قرآن تھے، بلکہ ہندوستانی مذاہب پر بھی گہری نگاہ تھی اور اسی وجہ سے وہ یہ سمجھتے تھے کہ بطور ملک ہندوستان کے تحفظ و ترقی کے لیے ہندو اور مسلمانوں دونوں قوموں کا اتحاد ضروری ہے،مولانا کے اس نظریے پر عمل آج بھی اتنا ہی مفید ہے جتنا ان کے زمانے میں فائدہ مند تھا۔

محترمہ سیدہ سیدین حمید نے اپنے صدارتی خطاب میں وجاہت حبیب اللہ کے خطبے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مولانا کی فکری وراثت ہندومسلم اتحاد کو  تکنیکی،تاریخی،فلسفیانہ اور روحانی حوالوں سے پیش کرکے مولانا آزاد کی فکر کا بھرپور تعارف کروایا ہے اور یہ تمام تشریحات مولانا آزاد نے سورہئ فاتحہ کی تفسیر میں پیش کی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مولانا آزاد کی حیثیت آج کے دور میں آندھی میں چراغ جیسی  ہے۔ ہندوستان کی مکمل آزادی کا تصور سب سے پہلے مولانا آزاد نے الہلال کے ذریعے دیا اور بعد میں یہی قومی تحریک بن گئی اور پورے ہندوستان میں پھیل گئی۔ انھوں نے اس موقعے پر ’غبار خاطر‘ سے مولانا کی خوب صورت نثر کے اقتباسات بھی پیش کیے۔  اخیر میں شیخ عقیل نے محترم وجاہت حبیب اللہ،محترمہ سیدہ سیدین حمید اورتمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر کلیم اللہ(ریسرچ آفیسر) نے کی،اس موقعے پر کونسل سے جناب انتخاب عالم(ریسرچ آفیسر)،محمد فیاض، افضل حسین خان،نوشاد منظر وغیرہ موجود رہے۔ پروگرام کو کونسل کے فیس بک پیج پر بھی لائیو نشر کیا گیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago