نئی دلّی ،20 فروری / بجٹ کے اعلانات پر موثر اور تیزی سے عمل آوری کو آسان بنانے کے لئے، حکومت ہند کئی اہم شعبوں میں ویبینار کی ایک سیریز کا اہتمام کر رہی ہے۔ اس کا مقصد پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز اور اکیڈمیوں اور انڈسٹری کے ماہرین کے ساتھ بات چیت کرنا اور کلیدی شعبوں میں مختلف مسائل کے نفاذ کی طرف آگے بڑھنے کے لئے حکمت عملیوں کی نشاندہی کرنا ہے۔
اس سلسلے کے ایک حصے کے طور پر، بھارتی حکومت کی وزارتِ تعلیم 21 فروری کو تعلیم اور ہنر کے شعبے پر ایک ویبینار کا انعقاد کر رہی ہے۔ ویبینار میں مختلف متعلقہ موضوعات پر اجلاس ہوں گے اور اس میں مختلف وزارتوں اور ریاستی حکومتوں کے سرکاری افسران، صنعت کے نمائندے، ہنرمندی کے فروغ کے ادارے ، ماہرین تعلیم، طلباء اور دیگر ماہرین شرکت کریں گے۔
ویبینار کے لئے موضوعات یہ ہیں:
1. ڈیجیٹل یونیورسٹیاں: عالمی معیار کی اعلیٰ تعلیم کو سب کے لئے قابل رسائی بنانا ۔
2. ڈیجیٹل اساتذہ: شمولیت کے لئے معیاری ای لرننگ مواد اور ورچوئل لیبز بنانا، سیکھنے کے بہتر آموزشی اور مہارتیں ۔
3. ایک جماعت ایک چینل کی رسائی میں توسیع : معیاری ڈیجیٹل تعلیم کو آخری کونے تک پہنچانا ۔
4. شہری منصوبہ بندی اور ڈیزائن میں بھارت سے متعلق خصوصی علم ۔
5. صنعت اور ہنر مندی کے مستحکم رابطوں میں تیزی لانا ۔
6. گفٹ ( جی آئی ایف ٹی ) شہر میں تعلیمی اداروں کا فروغ ۔
7. اے وی جی سی میں صنعت – ہنر مندی کے رابطوں میں مستحکم کرنا ۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی مکمل اجلاس سے خطاب کریں گے۔ شناخت شدہ موضوعات کے تحت سات متوازی اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔ ایکشن پوائنٹس، جامع حکمت عملیوں اور نفاذ کے لئے نظام الاوقات کی نشاندہی حصہ لینے والی ٹیموں کے ذریعے کی جائے گی ، جس میں سیکھنے میں آسانی اور ملازمت کی تخلیق کے اصولوں پر توجہ دی جائے گی۔